کھالیں اکٹھی کرنے کے الزام میں 16 افراد گرفتار

0
96

غیر قانونی طور پر جانوروں کی کھالیں اکٹھی کرنے کے الزام میں 16 افراد گرفتار کر لیا گیا ہے

ترجمان پولیس کے مطابق ,ملزمان سے بڑی تعداد میں کھالیں برآمد کر لی گئیں,غیر قانونی طریقے سے کھالیں جمع کرنے پر پابندی عائد ہے پولیس کی جانب سے سوشل میڈیا سمیت دیگر ذرائع سے آگاہی مہم بھی چلائی گئی,ملزمان کو تھانہ مظفر آباد, تھانہ قطب پور,تھانہ دولت گیٹ,تھانہ کوتوالی کے علاقوں سے گرفتار کیا گیا ملزمان کو تھانہ گلگشت,تھانہ سٹی شجاع آباد کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید کارروائی کی جارہی ہے,

قبل ازیں پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں سری پائے بھوننے کے 92 غیر قانونی پوانٹس ختم کر دئیے گئے۔ سری پائے بھوننے پر پابندی کی خلاف ورزی پر 42 مقدمات درج کئے گئے 5 افراد گرفتار کئے گئے، سری پائے بھوننے پر پابندی کی خلاف ورزی پر ایل پی جی سلنڈر ۔منوں سری پائے سامان اور بھٹیاں ضبط کر لی گئی ہیں،کمشنر لاہور کی ہدایت پر آپریشن تمام ذونز میں کیا گیا مقدمات کا اندراج کرا دیا گیا آپریشن میں بھٹیوں کو توڑ دیا گیا ۔یا ضبط کر لیا گیا۔کمشنر لاہور کا کہنا ہے کہ صفائی کیلئے لاہور میں سری پائے بھوننے پر 144 کے تحت پابندی ہے۔ بدبو اور سموگ پیدا ہوتی ہے۔عید کے تیسرے روز بھی صفائی آپریشن کے ساتھ سری پائے بھوننے پر پابندی کی خلاف ورزی پر آپریشن جاری رکھا جائے۔

پسند کی شادی کرنیوالی آرزو کی عمر کا تعین ہونے کے بعد عدالت نے اہم حکم دے دیا

آرزو راجہ والدین کے پاس جانا چاہتی ہے تو یہ کام کرے. عدالت نے کیا حکم دے دیا

آرزو فاطمہ کے شوہر کے خلاف زیادتی کا مقدمہ چلایا جائے، عدالت کا حکم

سی سی پی او لاہور کا کہنا ہے کہ قربانی کے جانوروں کی کھالیں صرف ضلعی انتظامیہ سے این او سی حاصل کرنے والوں کو اکھٹی کرنے کی اجازت ہو گی۔ قربانی کے جانوروں کی کھالیں کالعدم تنظیموں کا بڑا ذریعہ معاش تھیں اور اسے نیٹ ورک کو قانون نافذ کرنیوالوں نے بڑی کامیابی کے ساتھ توڑ دیا تھا، تاہم دوبارہ ایسے افراد سرگرم نہ ہوں اس کیلئے لاہور پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے سرویلنس سخت کر دی ہے

Leave a reply