خالی ڈرم ڈینگی کی پیداوار کرنے لگے

0
36

قصور
چونیاں الہ آباد محکمہ ہائی وے کے پڑے تارکول کے خالی ڈرم ڈینگی اور ملیریا مچھر کو دعوت دینے لگے عوام کا جینا محال اعلی احکام سے نوٹس کی اپیل
تفصیلات کے مطابق الہ آباد دیپالپور روڈ پر محکمہ ہائی وے نے عرصہ دراز سے سینکڑوں کی تعداد میں خالی ڈرم ذخیرہ کر رکھے ہیں اب برسات کا موسم ہے اور بارشوں کا پانی ڈرموں کے اندر جمع ہونے کی وجہ سے لاکھوں کی تعداد میں مچھروں کی افزائش ہو رہی ہے علاقہ کے لوگوں نے بتایا کہ مچھر ہم کو رات سونے نہیں دیتے
بلکہ دن کو بھی چین نہیں لینے دیتے ہمارے گھروں میں ہمارے پیارے روزانہ کی بنیاد پر بخار میں مبتلا ہو رہے ہیں اور انتظامیہ ہماری بات کو سنی ان سنی کر رہے ہیں میونسپل کمیٹی نے سب پتہ ہونے کے باوجود چپ سادھ رکھی ہے ایک طرف تو حکومت نے ڈینگی اور ملیریا مکاؤ مہم چلا رکھی ہے مگر محکمہ ہائی وے چراغ تلے اندھیرا ہے سرکاری محکمہ ہی اس پر عمل نہیں کر رہا میونسپل کمیٹی اور محکمہ ہائی وے کا عملہ لوگوں کی صحت کے ساتھ کھلم کھلا کھلواڑ کر رہے ہیں نا تو خالی ڈرم کسی محفوظ مقام پر پہنچا رہے ہیں اور نا مچھر مار اسپرے کر رہے خدانخواستہ اگر ان ڈرموں کے اندر کہی ڈینگی کا خطر ناک مچھر ہوا تو لوگوں کی زندگیاں ختم ہونے میں کوئی دیر نا لگے گی اہل محلہ کے لوگوں کی ڈی سی قصور اسسٹنٹ کمشنر چونیاں جناب عدنان بدر سے اپیل ہے کہ از خود نوٹس لیتے ہوے سینکڑوں کی تعداد میں پڑے خالی ڈرموں کو اٹھانے کے احکامات جاری کریں اور مچھر مار اسپرے کروا کر لوگوں کی زندگی اجیرن ہونے سے بچائی جائے

Leave a reply