لاہور: پاکستانی فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار خالد بٹ انتقال کر گئے۔
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اداکار کافی عرصہ سے شدید علیل تھے اور ان کا علاج چل رہا تھا،خالد بٹ نے اپنے شوبز کیریئر کا آغاز 1970 میں بطور ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر کیا اور 1978 میں انہیں بطور اداکار اپنی پہلی پرفارمنس دکھانے کا موقع ملا، انہوں نے طویل کیریئر میں بے شمار ٹی وی ڈراموں، فلموں اور تھیٹر میں کام کیا اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا،فیملی ذرائع کے مطابق اداکار کی نماز جنازہ کل بعد نماز عصر ادا کی جائے گی۔