خالد منصور معاون خصوصی برائے سی پیک افیئرکا اسد عمرسے کیاتعلق؟تہلکہ خیزانکشافات

0
26

اسلام آباد: خالد منصور معاون خصوصی برائے سی پیک افیئرکا اسد عمرسے کیاتعلق؟تہلکہ خیزانکشافات،ااطلاعات کے مطابق خالد منصورکے اسد عمرسے گہرے مراسم پرمبنی انکشافات سامنے آئے ہیں جن پربہت سے لوگوں نے خدشات بھی ظاہرکردیئے ہیں‌

اسی لیے بعض لوگوں‌ کا کہنا ہےکہ حکومت نے برے وقت میں براانتخاب کیاہے اوریہ بھی یاد رہےکہ خالد منصور اینگرو کے ساتھ اینگرو میں اسد عمر کے دور میں کام کر رہے ہیںٕٕ

اسد عمر اپنی تمام کمپنیوں میں 25 فیصد شراکت دار ہیں وہ اینگرو کو فوائد دیں گے اور رازق داؤد کے ساتھ بھی کام کریں گے آپ سمجھ سکتے ہیں نیا پاکستان کیا ہے

ادھر وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے ٹوئٹ میں کہا کہ ‘سی پیک کو آگئے بڑھانے کے لیے خدمات انجام دینے اور سی پیک کو دوسرے مرحلے میں ڈھالنے کے لیے وسیع کردار ادا کرنے پر میں عاصم باجوہ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں’۔

انہوں نے مزید کہا کہ ‘ان کی لگن اور عزم بڑے حوصلے اور سپورٹ کا ذریعہ تھا’۔

اسد عمر نے اپنی ٹوئٹ میں خالد منصور کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ‘میں خالد منصور کو سی پیک امور کے لیے وزیراعظم کے معاون خصوصی کے طور پر ٹیم میں خوش آمدید کہتا ہوں’۔

اسد عمر نے ان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ‘کارپورٹ سیکٹر میں وسیع تجربہ، چینی کمپنیوں کے ساتھ کام کرنے اور سی پیک کے چند منصوبوں کی براہ راست قیادت انہیں سی پیک کے اگلے مرحلے کی قیادت کے لیے بہترین شخصیت بنادیتی ہے’۔

Leave a reply