خالد مقبول صدیقی کے بعد فروغ نسیم کے استعفے کا مطالبہ آ گیا

0
28

خالد مقبول صدیقی کے بعد فروغ نسیم کے استعفے کا مطالبہ آ گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فاروق ستار کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم کے وڈیروں نے مجھے سربراہی سے محروم کیا،ایم کیوایم کا ایک رکن وزارت کا منتظر اور دوسرامزےلےرہاہے،میں نے ہر وقت پارٹی میں احتساب کی بات کی،

فاروق ستار نے مزید کہا کہ میں پارٹی کے ہر عہدےدا ر سے کو گوشوارے جمع کرانےکی ہدایت دیتا تھا،میرے خلاف سازشیں کی گئیں ،مجھ سے جان چھڑا نے کے لیے ہٹایا گیا،خالد مقبول صدیقی کو استعفیٰ دینا تھا تو عہدہ لیاہی کیوں؟ ،145ارب روپے کا بجٹ فضول کاموں پر خرچ ہورہاہے،خالد مقبول صدیقی کا استعفیٰ ٹوپی ڈرامہ ہے،اصولاًخالد مقبول صدیقی کو وزارت نہیں لینی چاہیےتھی،خالد مقبول صدیقی رابطہ کمیٹی کو تحلیل کرکے انٹر پارٹی انتخاب کرائیں،

فاروق ستار نے مزید کہا کہ اب ایک ایم کیوایم حیدرآباد اوردوسری ایم کیوایم کراچی بن گئی ہے،اگرفروغ نسیم ایم کیوایم کے وزیرہیں تووہ مستعفی ہوجائیں،فروغ نسیم اخلاقی جرات کا مظاہرہ کریں،فروغ نسیم ایم کیوایم کی سینیٹرشپ کی نشست سے استعفا دے دیں،

خالد مقبول صدیقی کی اپنی کارکردگی کیا ہے؟ فاروق ستار نے اٹھائے سوالات

اتحادی جماعت کے رکن کا وزارت سے استعفیٰ، حکومت نے کس سے رابطہ کر لیا؟ اہم خبر

فاروق ستار کا مزید کہنا تھا کہ خالد مقبول صدیقی سمیت کسی نے کراچی والوں کا درد نہیں سمجھا،کراچی میں عوام کے لیے نہیں کسی اور ایجنڈے پر کام ہورہا ہے خالد مقبول صدیقی نے پریس کانفرنس میں بہت سے سوالات کو نظر انداز کیا،ایم کیو ایم کی ساکھ کو ایک حد تک متاثر کیاگیا،پیپلزپارٹی کے ساتھ ہمارا تجربہ رہا ہے ،ایم کیو ایم نے کراچی میں وہ نہیں کیا جو کرنا چاہیے تھا،بات واضح ہے اپنے اپنے مفادات کے لیے کام ہورہے ہیں

واضح رہے کہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے احتجاجاً وزارت چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ میرا اب کابینہ میں بیٹھنا بے سود ہے تاہم حکومت سے تعاون مسلسل جاری رہے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم پاکستان حکومت سے تعاون مسلسل جاری رکھے گی اور حکومت کا حصہ بھی ہوگی، اس کا کراچی کے شہریوں پر اچھا تاثر ہوگا

خالد مقبول صدیقی نے کس کے دباؤ پر استعفیٰ دیا؟ مصطفیٰ کمال نے بتا دیا

Leave a reply