خالد مقبول صدیقی نے وزیراعظم کو شکایت کردی

0
26

کراچی: خالد مقبول صدیقی نے وزیراعظم کو شکایت کردی،اطلاعات کے مطابق متحدہ قومی مؤومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے کارکنان اور عہدیداران کی گرفتاریوں کا معاملہ وزیراعظم کے سامنے اٹھا دیا۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینئر اور سابق وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی خالد مقبول صدیقی کی زیر صدارت کارکنان کی گرفتاریوں کے حوالے سے رابطہ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس عارضی مرکز بہادرآباد پر ہوا۔

اجلاس میں ایم کیو ایم پاکستان کے اراکین اسمبلی، بلدیاتی نمائندگان اور وفاقی وزرا نے بھی شرکت کی اور کارکنان کی گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کیا۔

اجلاس میں شریک شرکا نے ایم کیو ایم پاکستان کے کارکنان کی گرفتاریوں سمیت اہم امور پر مشاورت کی جبکہ سندھ میں پیپلزپارٹی کی گورننس پر بھی اظہار خیال کیا گیا۔

شرکا کی مشاورت کے بعد ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینئر اور سابق وزیر برائے آئی ٹی خالد مقبول صدیقی نے وزیراعظم عمران خان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور کارکنان کی گرفتاریوں کے حوالے شکایت کرتے ہوئے تحفظات کا اظہار کیا۔

خالد مقبول صدیقی نے سندھ پولیس کی جانب سے کارکنان کو ہراساں کرنے اورگرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کیا اور وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ کارکنان کے خلاف انتقامی کارروائیوں کے سلسلے کو فوری طور پر بند کروایا جائے ۔ ذرائع کے مطابق خالدمقبول کی شکایت پر وزیراعظم نے وزیرداخلہ ،آئی جی سےرپورٹ طلب کرلی۔

Leave a reply