خلیجی ممالک کے ایران کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کے لیے اہم اسلامی ملک نے پیشکش کردی

0
37

خلیجی ممالک کے ایران کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کے لیے اہم اسلامی ملک نے پیشکش کردی

باغی ٹی وی : قطر نے خلیجی ممالک کو ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی کے لئے ثالثی کی پیشکش کر دی۔

قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبد الرحمان آل ثانی کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ خلیجی ممالک جلد ایران کے ساتھ سفارتی مذاکرات شروع کریں گے۔ انہوں نے ان مذاکرات میں ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیشکش بھی کی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دوحا کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا جب امریکا میں نئی انتظامیہ آرہی ہے۔

دوسری طرف امریکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے قطری وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران۔امریکا مذاکرات کیلئے سہولت کاری کی پیشکش کرتے ہیں۔ قطر امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا بھی خواہشمند ہے، ایران امریکا مذاکرات کا جو بھی کہےگا اس کی حمایت کریں گے۔ایران امریکا مذاکرات کیلئے قطرسہولت کاری کے لیے بھی تیار ہے۔

Leave a reply