خلیجی ملکوں کے درمیان تناو کے حل کیلئے امریکا کی کوششیں تیز

0
31

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ملکوں کے درمیان تناو کے حل کیلئے امریکا نے کوششیں تیزکردیں

امریکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاوس کے سینیرمشیرجیراڈ کشنررواں ہفتے سعودی عرب اور قطر جائیں گے،کشنر سعودی عرب میں ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے،امریکی مشیرقطر میں امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی سے بھی ملاقات کریں گے

رپورٹ کے مطابق دورے کا مقصد خلیجی ملکوں کے قطر کےساتھ تعلقات کی بحالی ہے،جیراڈکشنر سعودی اور قطری رہنماؤں کو مفاہمت پرراضی کرنے اورمتعدد معاہدوں کے خواہاں ہیں ،

سعودی عرب ،امارات،بحرین اورمصر نے2017 میں قطر سے سفارتی اورسفری تعلقات ختم کیے تھے ،خلیجی ملکوں نے دہشت گردی میں تعاون کرنے کےالزامات پر قطر سے تعلقات توڑے تھے

ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے ایک سینئر عہدیدار نے رائٹرز نیوز ایجنسی کو بتایا کہ کشنر نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سعودی شہر نیوم میں ملاقات کی ہے تھی ، آنے والے دنوں میں کوشنر سعودی اور قطری رہنماؤں کو مفاہمت اور متعدد امور پر ایک معاہدے تک پہنچنے کے لئے راضی کرنے کے خواہاں ہیں ،

قبل ازیں سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے واشنگٹن میں امریکی ہم منصب مائیک پومپیو سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں اس بات کا اظہار کیا تھا کہ ہم اپنے قطری بھائیوں کے ساتھ تعلقات کے خواہش مند ہیں اور ہمیں امید ہے کہ وہ بھی اسی طرح پُرعزم ہوں گے۔سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے مزید کہا کہ سعودی عرب خطے میں امن و استحکام کے لیے کی جانے والی ہر کاوش کا خیر مقدم کرتا ہے اور تنازعات کا حل چاہتا ہے تاہم اس کے لیے جائز سیکیورٹی خدشات کو دور کرنے کی بھی ضرورت ہے۔

Leave a reply