خلیجی ممالک میں آر ایس ایس کی مسلم دشمن سازشیں ، بھارتیوں کے خلاف گھیرا تنگ

خلیجی ممالک میں آر ایس ایس کی مسلم دشمن سازشیں ، بھارتیوں کے خلاف گھیرا تنگ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت اور زہر اگلا جارہا ہے۔ دنیا بھر میں پھیلے ہوئے آر ایس ایس کے آلہ کار ، اسلام اور مسلمانوں کی توہین کی سازش میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔ کورونا وائرس کے خلاف جنگ کو بھی مودی نے فرقہ وارایت کا رنگ دے دیا ہے ۔ بی جے پی حکومت الزام لگارہی ہے کہ وائرس تبلیغی جماعت کی وجہ سے پھیل رہا ہے ۔

خلیجی ممالک میں آر ایس ایس کے ترجمان بھارتیوں کا اثرو رسوخ بڑھتا جارہا تھا۔ لیکن اب ان کے خلاف گھیرا تنگ ہو رہا ہے۔ ایک بھارتی نوجوان راکیش کیترمتھ کو سوشل میڈیا پر اسلام کی توہین کرنے کے الزام میں جہاں ملازمت سے برطرفی کا سامنا کرنا پڑا وہیں ان کے خلاف پولیس کارروائی کا بھی سامنا ہے۔

ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق ابوظہبی میں رہنے والے ایک اور بھارتی متیش اودیشی نے فیس بک پر مسلمانوں اور اسلام کے خلاف اپنی نفرت کا اظہار کیا جس پر انہیں نوکری سے نکال باہر کیا گیا جبکہ ایک کمپنی کے مالک سمیر بھاندری کو نوکری کی تلاش میں آئے مسلم نوجوان سے یہ مذاق بھی مہنگا پڑا جس میں اس نے پاکستان پر طنز کیا۔

مودی کی انتخابی مہم میں نمایاں رہنے والا بی آر شیٹی جس نے مقبوضہ کشمیر میں نازی ایجنڈے پر اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری اور وادی میں فلمی شہر بسانے کا ارادہ رکھتا ہے۔ صحافی عبدالماجد زرگر دو سال پہلے خلیجی ممالک میں آر ایس ایس کی بڑھتی ہوئی موجودگی اور مسلم مخالف سرگرمیوں کو بے نقاب کرچکے ہیں۔ ان کے مطابق کئی اداروں کے سربراہان ہندو قوم پرست ہیں۔

باقاعدہ منصوبہ بندی کرکے خلیجی ممالک میں ہندوں کو آباد کیا گیا پورے مشرق وسطی میں زیورات اور ہیروں کی تجارت پر گجراتی ہندوں کا قبضہ ہے۔ عرب دنیا میں رہنے والے ہندو قوم پرست ، آر ایس ایس اور اس جیسی سوچ رکھنے والی تنظیموں کی مالی معاونت کرتے ہیں۔

بھارت میں اسلاموفوبیا، مسلمانوں سے نفرت کی بازگشت خلیجی ممالک میں بحث جاری

گلف نیوز کے ایڈیٹر کو بھارتی انتہا پسند ہندوؤں کی دھمکی

گجرات کا "قصائی” مودی دہلی میں مسلمانوں پر حملے کا ذمہ دار ،بھارت کے اندر سے آوازیں اٹھنے لگیں

دہلی میں پولیس بھی ہندوانتہا پسندوں کی ساتھی، زخمی تڑپتے رہے، پولیس نے ایمبولینس نہ آنے دی

دہلی جل رہا تھا ،کیجریوال سو رہا تھا، مودی سن لے،ظلم و تشدد ہمیں نہیں ہٹا سکتا، شاہین باغ سے خواتین کا اعلان

دہلی میں ظلم کی انتہا، درندوں نے 19 سالہ نوجوان کے سر میں ڈرل مشین سے سوراخ کر دیا

دہلی تشدد ، خاموشی پرطلبا نے کیا کیجریوال کے گھر کا گھیراؤ، پولیس تشدد ،طلبا گرفتار

امریکا سمیت متعدد ممالک کی دہلی بارے سیکورٹی ایڈوائیزری جاری

دہلی فسادات، 42 سالہ معذور پر بھی مسجد میں کیا گیا بہیمانہ تشدد

دہلی فسادات کا ذمہ دار کون؟ جمعیت علماء ہند نے کی نشاندہی

دہلی فسادات اور 2002 کے گجرات فسادات میں گہری مماثلت،ہندوؤں کی دکانیں ،گھر کیوں محفوظ رہے؟ سوال اٹھ گئے

دہلی فسادات، کوریج کرنیوالے صحافیوں کی شناخت کیلیے اتروائی گئی انکی پینٹ

دہلی، اجیت دوول کا دورہ مسلمانوں کو مہنگا پڑا، ایک اور نوجوان کو مار دیا گیا

دہلی فسادات میں امت شاہ کی پرائیویٹ آرمی ملوث،یہ ہندوآبادی پر دھبہ ہیں، سوشل ایکٹوسٹ جاسمین

ساوتھ ایشین وائر کے مطابق ہر سال آر ایس ایس کا سربراہ موہن بھگوت ، دبئی ، متحدہ عرب امارات اور مشرق وسطی کے دیگر ممالک میں کام کرنے والے ہندو قوم پرستوں کا باقاعدہ بند کمرہ اجلاس بھی کرتا ہے۔ جس میں مسلم مخالف سرگرمیاں تیز کرنے کے ساتھ ساتھ پروپگینڈا مہم پر توجہ دی جاتی ہے

دہلی پولیس کا دہلی فسادات میں مارے گئے لوگوں کی مکمل معلومات دینے سے انکار

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.