خلیل الرحمان قمر سے فون پر چیٹ،تصاویر کا تبادلہ،پھر اس نے ملنے کا کہا،ملزمہ کا بیان

0
440
khalil u rehman qamar

ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کو جھانسہ دینے والی مرکزی ملزمہ کا بیان ریکارڈ کر لیا گیا

ملزمہ نے خلیل الرحمان قمر کو ہنی ٹریپ کیا ،پولیس کے مطابق ملزمہ گوجرانوالہ کی رہائشی ہے اور ہائی پروفائل افراد کو جھانسہ دیکر بھاری رقوم بٹورتی ہے،ملزمہ نے پولیس کو بیان دیا کہ خلیل الرحمان قمر سے 10 سے 15 دن تک بات ہوئی، فون کے ذریعے خلیل الرحمان قمر سے چیٹ ہوئی،تصاویر کا تبادلہ ہوا،خلیل الرحمان قمر نے ملنے کا کہا،تب میں نے گھر بلا لیا، واقعہ کی مختلف پہلوؤں سے جانچ پڑتال کی جارہی ہے

دوسری جانب خلیل الرحمان قمر جس خاتون سے ملنے گئے تھے اسکی تصاویر بھی منظر عام پر آ گئی ہیں،خلیل الرحمان قمر پر تشدد کا مقدمہ سندر پولیس نے خلیل الرحمان کی مدعیت میں درج کیا تھا۔ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ آمنہ نامی خاتون نے 15 جولائی کو رات 12بجےفون کر کے بلایا، خاتون نے کہا کہ وہ ان کی فین ہیں اور ملکر ڈرامہ بنانا چاہتی ہے،خاتون نے4بجکر 40 منٹ پر بلایا اور ڈلیوری بوائے کے بہانے ساتھیوں کو بلا لیا ۔خاتون کے7ساتھیوں نے کمرے میں داخل ہوتے ہی تشددکا نشانہ بنانا شروع کردیا جس کے بعد انھوں نے 2لاکھ 73ہزار نقدی اور موبائل فون بھی چھین لیا،اغوا کار خلیل الرحمان قمر سےایک کروڑ تاوان کا مطالبہ کرتے رہے۔اغواکارخلیل الرحمان قمرکونامعلوم جگہ پر لے گئے اور تشدد کا نشانہ بناتےرہے،اغواکاروں کے اسرار پر خلیل الرحمان قمرنے دوست حفیظ کو 10لاکھ دینے کا کہا،دوست کیجانب سے پیسے نہ دینے پراغواکاروں نے تشددکانشانہ بنایا اور پھر ملزمان خلیل الرحمان کو نامعلوم جگہ پر چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

خواتین آدھے کپڑے پہن کر مردوں‌کو ہراساں کررہی ہیں خلیل الرحمان قمر

سونیا کی جرائت کیسے ہوئی وہ کہے کہ اس نے میرے پاس تم ہو رد کیا خلیل الرحمان قمر

اچھی بیوی کون ہوتی ہے خلیل الرحمان قمر نے بتا دیا

خلیل الرحمان قمر نے پہلا لو لیٹر کس کو اور کس عمر میں لکھا

Leave a reply