خلیل الرحمان قمر نے بتا دیا ہے کہ اصل میں ان کا ماہرہ خان کے ساتھ جھگڑا کیا ہے کیوں وہ اس کو برا بھلا کہتے رہتےہیں. اپنے حالیہ انٹرویو میں مصنف نے کہا ہے کہ شاید میں اگلے چند دن میں ماہرہ خان کو معاف کردوں گا لیکن اس نے ایک غلطی کی وہ یہ کہ میری اور ماوری سرمد کی لڑائی ہوئی ٹی وی کے ایک شو میں ، ماہرہ خان نے اگلے دن ایک گندا اور گھٹیا ٹویٹ کر دیا اس نے یہ گناہ کیا اس کی پاداش میں اسکو ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو بھی نہیں ملا اور فلم لندن نہیں جائونگا بھی نہیں ملی. شاید ہو لندن نہیں جائونگا میں ہوتی ، ماہرہ کہتی ہے کہ وہ میرے ساتھ کام نہیںکرنا چاہتی؟ ارے میری تو منتیں کر چھوڑیں ہمایوں سعید اور ندیم بیگ نے کہ ماہرہ خان کو معاف کر دو لیکن اس نے ایک گناہ کیا
تھا. ماہرہ خان نے میری زندگی کا بہترین جو ڈرامہ تھا اس میں اس نے کام کیا میرا اسکا احترام کا رشتہ تھا لیکن اس نے ماوری کے حق میں ٹویٹ کر کے ایک گناہ کیا. یاد رہے کہ ایک ٹی وی شو میں ماوری سرمد کو میرا جسم میری مرضی جیسے جملہ دہرانے پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور بات گالی گلوچ تک پہنچ گئی. اس پر ماہرہ خان نے اگلے دن یہ ٹویٹ کیا جو کہ خلیل الرحمان قمر کو بہت برا لگا ” ٹی وی پر خاتون کو گالیاں دیتے شخص کو دیکھ کر شدید افسوس ہوا ہے ، حیران ہوں کہ اس شخص کو کام پھر بھی مل رہا ہے ” .