خلیل الرحمان قمر نے حال ہی میں محسن عباس حیدر کے شو میں شرکت کی ہے اس میںانہوں نے کہا ہے کہ میں نے اپنی زندگی کا پہلا اور آخری لو لیٹر اپنی بیوی کو لکھا تھا، وہ تو کبھی کبھی مجھے دھمکی دیتی ہے کہ تمہارے لو لیٹرز میں نے چھپوا دینے ہیں انہوں نے کہا کہ بہت سارے لوگوں نے مجھ سے دوستی ہی اس لئے کی تھی کیونکہ وہ چاہتے تھے میں انکو لو لیٹر لکھ کر دوں ، میرا لو لیٹر کبھی بھی ناکام نہیں جاتا تھا. انہوں نے مزید کہا کہ لڑکیاں یہ سوچتی ضرور تھیں کہ بولنے میں تو یہ بہت اچھا نہیں ہے لیکن خط لکھنے میںبہت اچھا ہے.
انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اگر میرا اور ناصر ادیب کا مقابلہ کیا جائے تو میں کہوں گا کہ ”ناصر ادیب مجھ سے زیادہ اچھے رائٹر ہیں”. شان اور ہمایوں سعید میں سے انہوں نے ہمایوں سعید کا انتخاب کیا انہوں نے کہا کہ جس کا دور چل رہا ہو بس اسی کے ساتھ سب ہوتے ہیں، کل کو میں چھوڑ جائوں گا تو مجھے بھی لوگ بھول جائیں گے. انہوں نے کہا کہ مجھے وحید مراد، مدھوبالا ، دلیپ کمار ، فردوس جمال پسند ہیں. جاوید اختر ایک بے ایمان آدمی ہے میںاسکی عزت نہیں کرتا گلزار کو پسند کرتا ہوں.