خواتین آدھے کپڑے پہن کر مردوں‌کو ہراساں کررہی ہیں خلیل الرحمان قمر

مجھ سے بڑا فیمنسٹ کوئی نہیں ہے
0
327

معروف لکھاری خلیل الرحمان قمر نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ خواتین آدھے کپڑے پہن کر مردوں‌کو ہراساں کررہی ہیں او ر مرد ہراساں ہو رہے ہیں. خواتین کو چاہیے کہ وہ کپڑے پورے پہنیں جب عورتیں کم کپڑے پہن کر نکلتی ہیں اور مرد ان کو دیکھتے ہیں تو پھر اگر عورت کہےکہ وہ ہراساں‌ہورہی ہے تو وہ غلط کہتی ہے. خلیل الرحمان قمر نے کہاکہ مجھ سے بڑا فیمنسٹ کوئی نہیں ہے، لیکن میں عورت مارچ میں جو نعرے لگتے ہیں ان کے حق میں‌نہیں‌ہوں. میری تین بیٹیاں ہیں میں عورت کی عزت تکریم کرنا بخوبی جانتا ہوں.

انہوں نے کہا کہ ”مجھ سے عورت مارچ کے نعرے لکھوائے جائیں میں‌کمال نعرے لکھ کر دوں گا ”لیکن جو یہ خود نعرے لگا رہی ہیں ان کو میں‌سپورٹ نہیں کر سکتا. انہوں نے کہا کہ میرے خلاف مہم چلانے کےلئے کچھ خواتین کو پیسے ملتے رہے ہیں انہوں نے اپنی نوکری بہت اچھے سے کی ہے ظاہر ہے انکو پیسے ملتے ہیں تو انہوں نے نوکری تو اچھے سے کرنی ہی تھی. انہوں نے کہا کہ ماہرہ خان نے شادی میں‌نہیں‌بلایا بلاتی بھی تو میں‌نہ جاتا. انہوں نے کہا کہ ”ماہرہ خان کے پاس بہت پیسہ ہے اس نے میرے خلاف بولنے کےلئے پٰیسے نہیں لئے.” وہ میرے خلاف بلاوجہ بولی ، ماوری سرمد کے بارےمیں ، میں بات ہی نہیں‌کرنا چاہتا اسکا تو نام بھی نہ لو.

ترکش اداکار سے پاکستانی فنکاروں کی ملاقات اور یاسر حسین کی دلچپسپ تنقید

تجھے یاد نہ میری آئی کا ری میک بنایا جائیگا

عامر خان تارے زمین پر کا سیکول بنائیں گے

Leave a reply