معروف رائٹر خلیل الرحمان قمر جو کہ اکثر تنقید کی زد میں رہتے ہیں ، انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا ہے کہ اچھی بیوی کون ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اچھی بیوی اللہ کی ایک نعمت ہوتی ہے ، اچھی بیوی مرد کی اچھی تربیت کرتی ہے اسکو زہنی سکون دیتی ہے جس کی وجہ سے وہ کامیابی کے زینے چڑھتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اچھی بیوی مرد کی انفرادیت کو پروان چڑھانے میں مدد کر سکتی ہے۔انہوں ایک سوال کے جواب میں یہ بھی کہا کہ عورت کی ہر خطا معاف کی جاسکتی ہے لیکن اسکی بے وفائی معاف نہیں کی جا سکتی ۔
انہوں نے ”مردوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ عورتوں کی عزت کریں ، بیویوں کی قدر کریں” وہ آپ کی نسل کی تربیت کررہی ہوتی ہے ، ان کو محبت دیں ، احترام دیں ، ان سے غیر ضروری بحث نہ کریں اور ان کی صلاحیتوں پر شک تو بالکل نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے وہ مرد بہت برے لگتے ہیں جو عورتوں کی صلاحیتوں پر شک کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میری بیوی کے ساتھ کبھی بھی میرا کوئی لڑائی جھگڑا نہیں ہوا اس نے مجھے ہمیشہ احساس دلایا کہ میں ایک اچھا مرد ہوں ۔ خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ میں نے ایسی ایسی عورتیں بھی دیکھی ہیں جو تنہا زندگی کے کٹھن مراحل سے گزریں اور لوگوں کے لئے مثال بنیں۔ لہذا میں عورتوں کی بہت قدر کرتا ہوں۔