خاموش رہو، حملہ آور نے سیف علی خان کے ملازمین کو دھمکی دی

ممبئی کے پوش علاقے باندرہ ویسٹ میں اپنے اپارٹمنٹ میں صبح کے وقت حملے کا شکار ہونے والے بالی ووڈ اداکار سیف علی خان پر حملہ کرنے والے شخص نے حملے سے پہلے گھریلو عملے کو دھمکی بھی دی تھی۔
پولیس کی ایک بیان کے مطابق، سیف علی خان کے گھریلو عملے نے بتایا کہ چاقو سے مسلح حملہ آور نے نہ صرف ان کو دھمکیاں دیں بلکہ ایک کروڑ روپے کی تاوان کی بھی مانگ کی تھی۔سیف علی خان کو چھ مرتبہ چھرا گھونپا گیا تھا، انہیں فوری طور پر لیلاوتی اسپتال لے جایا گیا، جہاں ان کی ایمرجنسی سرجری کی گئی۔ سیف علی خان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے، اور انہیں ان کے بیٹے ابراہیم علی خان نے آٹو رکشہ میں اسپتال پہنچایا، سیف علی خان کے 4 سالہ بیٹے جہانگیر کی دیکھ بھال کرنے والی نرس ایلیا فِلپس اور ایک اور ملازمہ بھی اس حملے میں زخمی ہوئیں۔ سیف علی خان اور ان کے خاندان کے افراد ان کی بیوی و اداکارہ کرینہ کپور خان، اور ان کے دونوں بیٹے جے اور آٹھ سالہ تیمور ، اپنے 12ویں منزل کے اپارٹمنٹ میں گھر پر موجود تھے جب حملہ آور نے ان کے گھر میں داخل ہونے کی کوشش کی۔
پولیس کو دیئے گئے اپنے بیان میں ایلیا فِلپس، جو کہ چار سال سے سیف علی خان کے گھر میں کام کر رہی تھیں، نے کہا کہ انہوں نے حملہ آور کو سب سے پہلے دیکھا۔ حملہ آور کی عمر تقریباً 35 سے 40 سال کے درمیان تھی اور وہ سیف علی خان کے 11ویں منزل والے اپارٹمنٹ میں داخل ہوا تھا۔ وہ 2 بجے کے قریب گھر میں آنے والی آوازوں سے بیدار ہوئیں، جب کہ جہانگیر کو بستر پر سلا دیا گیا تھا۔ ابتدائی طور پر انہوں نے سمجھا کہ کرینہ خان اپنے بیٹے کے کمرے میں جا رہی ہوں گی، لیکن جب وہ دوبارہ سوئیں تو محسوس کیا کہ کچھ غلط ہو رہا ہے۔ جب وہ اٹھ کر جہانگیر کے کمرے کی طرف گئیں تو حملہ آور باتھ روم سے باہر نکلا اور جے کے کمرے میں چلا گیا۔حملہ آور نے ان کے سامنے آ کر انگلی ہونٹوں پر رکھ کر کہا: "آواز نہ نکالو، کوئی باہر نہیں جائے گا۔” جب وہ جے کو اٹھانے کے لیے بڑھی، تو حملہ آور نے ان پر لکڑی کی چھڑی اور بلیڈ سے حملہ کیا۔”میں نے اس حملے کو روکنے کی کوشش کی، لیکن بلیڈ میری دونوں ہاتھوں کی کلائی اور بائیں ہاتھ کی درمیانی انگلی پر لگا۔”
انہوں نے مزید کہا کہ جب انہوں نے حملہ آور سے سوال کیا کہ وہ کیا چاہتا ہے، تو اس نے جواب دیا: "مجھے پیسے چاہیے۔” جب فِلپس نے پوچھا "کتنے پیسے؟”، تو اس نے انگریزی میں کہا: "ایک کروڑ۔”سیف علی خان آواز سن کر فوراً کمرے سے باہر نکلے۔ جب سیف علی خان نے حملہ آور سے پوچھا "تمہیں کیا چاہیے؟”، تو حملہ آور نے ان پر لکڑی اور بلیڈ سے حملہ کیا۔پولیس کے مطابق، حملہ آور کے گھر میں داخل ہونے کا کوئی نشان نہیں ملا اور نہ ہی حملے سے دو گھنٹے پہلے کوئی سی سی ٹی وی کیمرے پر کسی مشتبہ شخص کا داخل ہونا ریکارڈ ہوا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ حملہ آور، جو چوری کرنے کے لیے آیا تھا، عمارت کے ساتھ والے کمپاؤنڈ کی دیوار کو چڑھ کر عمارت میں داخل ہوا تھا۔ممبئی پولیس نے حملہ آور کی گرفتاری کے لیے 20 ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں اور اس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے جس میں وہ واقعے کے بعد فرار ہو رہا تھا۔
سیف علی خان پر حملہ،مشتبہ شخص گرفتار
سیف علی خان برطانیہ جانے کے خواہشمند،انڈرورلڈ سے تعلق
سیف علی خان پر حملہ،مودی کے حامی شاعر کی”تیمور”پر تنقید ،مذہبی انتہاپسندی کا عنصر
سیف علی خان کے گھر میں گھسنے والے نے ایک کروڑ مانگا،نرس کا انکشاف
سیف علی خان زخمی،سارہ،ابراہیم پہنچے ہسپتال ،حملہ بالی وڈ کے لیے ایک سنگین انتباہ قرار
کئی سالوں سے سیکورٹی بڑھانے کی درخواست کر رہی تھی،سیف کی پڑوسی اداکارہ
زخمی سیف علی خان کو بیٹے نے رکشے میں ہسپتال منتقل کیا
بالی وڈ اداکار سیف علی خان کے گھر میں ڈکیتی کی کوشش، سیف علی خان زخمی