fbpx

خان پور تھانہ ریلوے پولیس کی بڑی کرپشن سامنے آگئی

خان پور تھانہ ریلوے پولیس کی پھرتیاں مبینہ 1 لاکھ روپے کے عوض 3 خطرناک ملزمان رہا کر دیئے ذرائع خان پور کانسٹیبل حفیظ اللہ اور آصف نے 46dn پاکستان ایکسپریس سے 4 خطرناک ملزمان کو 3 جون کو گرفتار کیا تھا خان پور ملزمان کے قبضہ سے 3 پسٹل 7 میگزن لوڈ اور 50راوند برآمد ہوئے تھے خان پورریلوے پولیس نے 1 لاکھ روپے رشوت کے عوض 3 ملزمان کو رہا کر کے ایک ملزم نوید اختر پر مقدمہ درج کیا تھا۔

خان پور 4 جون کی رات چوتھا ملزم نوید اختر بھی پولیس حراست سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے خان پور ریلوے پولیس کے ایس ایچ او عمران ارشد جتوئی کی مدعیت پر میاں رمضان اے ایس آئی پر غفلت برتنے پر سارا ملبہ ڈال کر اسے بھی فرار کروا کے مقدمہ نمبر 37/21 جرم 223/ppc 224 کے تحت درج کر لیا سماجی حلقوں کا ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ۔

عمران ہاشمی نمائندہ باغی نیوز کروڑ لعل عیسن