وزیراعظم سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب جا رہے ہیں سعودی عرب

0
37

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکل مورخہ 13ستمبر عمرہ کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب جائیں گے-

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار مدینہ منورہ میں روضہ رسولؐ پر بھی حاضری دیں گے۔وزیراعلیٰ مسجد نبوی ؐ میں نوافل ادا کریں گے۔ وزیراعلیٰ ملک کی ترقی و خوشحالی اور استحکام کے لئے روضہ رسولؐ پر دعا کریں گے-وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کی بھارتی تسلط سے آزادی کے لئے بھی خصوصی دعا مانگیں گے-

سعودی ملٹری ایڈوائزر کی آرمی چیف سے ملاقات، باہمی دفاعی تعلقات و دیگر اہم امور پر گفتگو

وزیراعظم عمران خان بھی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کے لئے امریکا سے قبل سعودی عرب کا دورہ کریں گے جہاں وہ سعودی حکام سے ملاقاتیں کریں گے.

قبل ازیں رواں ہفتے سعودی عرب کے وفد نے وزیر توانائی کی سربراہی میں پاکستان کا دورہ کیا، سعودی وفد نے مشیر تجارت عبدالرزاق داود سے ملاقات کی ، جس میں سعودی عرب کی جانب سے بیس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ سعودی وزیر توانائی نے پاکستان میں کی گئی سرمایہ کاری کے معاہدوں پرعمل درآمد کو تیز بنانے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا پاکستان میں پیٹرو کیمیکل ریفائری لگائی جائے گی جو کہ ایک بڑا اور اہم منصوبہ ہوگا۔

عمرہ کرنے والوں کو سعودی حکومت نے سنائی خوشخبری، پاکستانیوں کا دیرینہ مطالبہ ہوا پورا

واضح رہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے موقع پر20ارب ڈالر کے معاہدے ہوئے تھے ، جن میں قلیل مدتی، درمیانی اور طویل مدت کے منصوبے شامل ہیں، توانائی ، سیاحت ، معدنیات ، پیٹرو کیمیکلز ، ہوٹل انڈسٹری کے شعبوں میں سات معاہدوں پر دستخط کئے گئے تھے۔

قبل ازیں سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے بھی پاکستان کا دورہ کیا تھا،وزیراعظم عمران خان سے سعودی وزیر خارجہ عادل بن احمد الجبیر اور متحدہ عرب عمارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید بن سلطان النہیان نے بدھ کو وزیراعظم آفس میں ملاقات کی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی ملاقات میں موجود تھے

وزیراعظم سےسعودی عرب اوریواےای وزرائےخارجہ کی ملاقات کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا، اعلامیہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے مقبوضہ کشمیرکی بگڑتی صورتحال پراظہارتشویش کیا،سعودی عرب،یو اے ای موجودہ چیلنجزسے نمٹنے کیلئےرابطے میں رہیں گے، امن وسلامتی کے فروغ کیلئےدونوں ممالک رابطےمیں رہیں گے،

Leave a reply