fbpx

کھانا پینا اور پٹرول کا استعمال کم کر دیں مہنگائی ختم ہو جائے گی،حکمران جماعت کے سابق وزیر کا دعویٰ

کھانا پینا اور پٹرول کا استعمال کم کر دیں مہنگائی ختم ہو جائے گی،حکمران جماعت کے سابق وزیر کا دعویٰ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکمران جماعت بی جے پی کے سابق وزیر برج موہن نے بھارتی قوم سے کہا ہے کہ کھانا پینا کم کر دیں اور پٹرول کا استعمال کم کر دیں اس سے مہینگائی کم ہو جائے گی، برج موہن چھتیس گڑھ حکومت میں تین بار وزیر رہ چکے ہیں اور ایک ایسے موقع پر جب بھارت میں کرونا کی خوفناک لہر چل رہی ہے، شہری کرونا کے باعث سڑکوں پر مر رہے ہیں اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے بھارت میں غربت میں مزید اضافہ ہو چکا ہے، شہریوں کے پاس کھانے پینے کی چیزیں نہیں ہیں، بے روزگاری میں اضافہ ہو چکا ہے، سابق بھارتی وزیر کے بیان پر بھارتی شہریوں نے شدید ردعمل دیا ہے

شہریوں کا کہنا ہے کہ مودی سرکار سے اسی قسم کی توقع کی جا سکتی ہے، پہلے کرونا سے مرنے کے لئے لوگوں کو چھوڑ دیا اب مشورہ دیا جا رہا ہے کھانا پینا چھوڑ دو تا کہ بغیر کھائے پیئے خود ہی مر جاؤ ایسے بیانات بھارت کی غریب عوام پر ایک خود کش حملے کے مترادف ہیں

اسرائیلی بربریت جاری، غزہ پر 25 منٹ میں 122 بم برسائے گئے

پاکستان کی اہم شخصیت کا ڈاکٹرز کی ٹیم کے ساتھ غزہ جانے کا اعلان

جو کہا کر دکھایا، فلسطینی وزیر خارجہ کے ہمراہ قریشی نیو یارک روانہ

جنگ بندی کے بعد فلسطینیوں کا جشن، جنگ بندی مزاحمت کی جیت قرار

جنگ بندی کیلیے پاکستان سمیت کس ملک نے کردار ادا کیا؟ طاہر اشرفی نے بتا دیا

اسرائیلی جارحیت، شہباز شریف اپوزیشن رہنماؤں کے ہمراہ اقوام متحدہ دفتر پہنچ گئے

فلسطینی مسلمانوں کی مدد، وزیراعظم نے وفاقی کابینہ اجلاس میں بڑا حکم دے دیا

فلسطینی عوام کی مدد، گورنر پنجاب بازی لے گئے

حکومت نہیں جانا چاہتی نہ جائے ہمیں فلسطین بھیجیں خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے،رکن اسمبلی کا اعلان

برج موہن کا کہنا تھا کہ جن کو مہنگائی مصیبت لگ رہی ہے وہ کھانا پینا چھوڑ دیں، اگر بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریسکو ووٹ دینے والے لوگ ایسا کریں گے تو مہنگائی کم ہو جائے گی

کانگریس کے ترجمان سشیل آنند شکلا کا کہنا تھا کہ دیکھیں بی جے پی رکن اسمبلی کی بے شرمی بھری صلاح برج موہن اگروال کا بیان بے شرمی کی انتہا ہے۔ ان کی اور مودی سرکار کی منافع خوری والی پالیسی کی وجہ سے لوگوں کے گھروں کے چولہے بجھنے کی نوبت آ چکی ہے۔ مہنگائی کے بے تحاشہ اضافہ کے سبب بھارت کا متوسط اور غریب طبقہ پریشان ہے۔ برج موہن جیسے لوگوں کا اس طرح کے بیان دینا ان کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے۔