کھانے کے وقفے تک جنوبی افریقہ نے کتنے رنز بنا لیے

0
27

کھانے کے وقفے تک جنوبی افریقہ نے کتنے رنز بنا لیے

باغی ٹی وی : جنوبی افریقہ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز جنوبی افریقہ نے دوسری اننگز میں کھانے کے وقفے تک بغیر کسی نقصان کے 37 رنز بنا لئے ہیں اور اسے مزید 121 رنز کے خسارے کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل سٹیڈیم کراچی میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز پاکستانی ٹیم 378 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی اور جنوبی افریقہ کیخلاف 158 رنز کی برتری حاصل کی جس کے جواب میں پروٹیز نے دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 37 رنز بنا لئے ہیں۔

قبل ازیں پاکستان کے حسن علی اور نعمان علی نے 308 رنز آٹھ کھلاڑی آؤٹ سے اننگز کا آغاز کیا تو 323 کے مجموعی سکور پر حسن علی 21 رنز بنا کر کاگیسو ربادا کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے جبکہ 378 کے مجموعی سکور پر پاکستان کی آخری وکٹ گری اور ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے نعمان علی 24 رنز بنا کر کیشو مہاراج کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔

اس سے قبل جنوبی افریقا کی جانب سے 220 رنز کے جواب میں چار وکٹوں کے جلد گر جانے پر ٹیم کی نیا گویا بھنور میں پھنس گئی تھی۔

اس کے بعد فواد عالم میدان میں آئے اور ذمہ دارانہ بلے بازی کرتے ہوئے ناصرف ٹیم کی پوزیشن مضبوط کی بلکہ اپنی سنچری بھی مکمل کی۔

مڈل آرڈر بلے باز نے کراچی ٹیسٹ کی سنچری 220 گیندوں پر مکمل کی، انہوں نے 8 چوکے اور 2 زوردار چھکے لگائے۔ انہوں نے انتہائی مشکل پِچ پر پروٹیز باؤلرز کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ فواد نے سابق کپتان اظہر علی کی شراکت میں 94 جبکہ محمد رضوان سے مل کر 55 رنز بنائے۔

جنوبی افریقہ کے پہلی اننگز کے اسکور 220 کے آگے قومی ٹیم 27 کے مجموعے پر ہی 4 کھلاڑیوں سے محروم ہوگئی تھی۔ ایسے میں فواد عالم سابق کپتان اظہر علی کا ساتھ دینے کریز پر آئے اور ٹیم کے اہم 94 رنز کی پارٹنر شپ بنائی۔

اظہر علی کے بعد انھوں نے پہلے محمد رضوان کے ساتھ 55 رنز کی شراکت بنائی اور پھر فہیم اشرف کے ساتھ انھوں نے سنچری پارٹنرشپ بناڈالی۔ فواد عالم نے چھکا لگا کر اپنی سنچری بنائی اور اپنے روایتی انداز خوشی بھی منائی، یہ فواد کی تیسری اور اپنے ہوم گراؤنڈ میں پہلی ٹیسٹ سنچری تھی۔

فواد عالم کی ذمہ دارانہ اننگ نے قومی ٹیم کی لڑ کھڑاتی بیٹنگ کو دیا سہارا

Leave a reply