خنجراب پاس کو یکم اپریل سے تجارتی سرگرمیوں کیلئے کھولنے کا اعلان

0
25

نومبر 2019 میں بند کی گئی خنجراب کے مقام پر پاکستان اور چین کے درمیان اہم زمینی سرحدی گزر گاہ کو یکم اپریل سے تجارتی سرگرمیوں کے لیے دوبارہ کھولا جا رہا ہے۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق خنجراب پاس کو نومبر 2019 میں دونوں ممالک کے درمیان کورونا وائرس کی منتقلی کو روکنے کے لیے بند کردیا گیا تھا –

مغرب روس کو تنہاکرکےختم کرناچاہتا ہے:دوسری جنگ عظیم کی طرزکی سازش ہے: روسی وزیر خارجہ

سنکیانگ ایغور کے خود مختار علاقے میں کاشغر کی ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چین کی جانب سے حکومت پاکستان کے ساتھ 22 مئی 2013 کو طے پانے والے معاہدے کے تحت درہ خنجراب کو سرکاری طور پر یکم اپریل 2022 کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔

حکام کے مطابق چینی حکام نے پاکستان کے ساتھ یکم اپریل سے پاس کو دوبارہ کھولنے کے حوالے سے ایک خط شیئر کیا ہے خط میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کووڈ 19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے کیپٹل آفس کے انچارج قربان علی کے مطابق ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ تجارت کو مستقل بنیادوں پر کھولا جارہا ہے یا یہ صرف پاکستان کی طرف کنٹینرز اتارنے تک محدود رہے گا۔

ایلون مسک کا نیا سوشل میڈیا پلیٹ فارم بنانے پر غور

چین کی جانب سے بندرگاہ کے حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پاکستان سے سامان کی ترسیل شروع ہونے سے قبل کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے تمام ضروری اقدامات کریں اسی طرح پاکستانی حکام کو بھی تمام حفاظتی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی گئی ہے-

دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے پروٹوکول معاہدے کے تحت خنجراب پاس سے تجارتی اور سفری سرگرمیاں اپریل سے نومبر تک جاری رہیں گی۔

واضح رہے کہ گلگت بلتستان کو سی پیک کا گیٹ وے سمجھا جاتا ہے-

خیال رہے کہ اس سے قبل خنجراب پاس عارضی طور پر جولائی اور ستمبر 2020 میں اور دوبارہ نومبر 2021 میں کھولا گیا تھا تاکہ چین میں پھنسے سامان سے لدے کنٹینرز کی نقل و حمل کے لیے سہولت فراہم کی جاسکے۔

Leave a reply