لبنان بارے سفری ایڈوائزری،365 نیوز کی "کھرا سچ”ٹیم کی لبنان روانگی مؤخر

0
141
kharra sach

حکومت پاکستان نے لبنان میں موجود پاکستانیوں کے لئے ایڈوائزری جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی شہری لبنان کا سفر نہ کریں اور جو لبنان میں موجود ہیں وہ جلد سے جلد لبنان چھوڑ دیں، حکومت کی ایڈوائزری کے بعد 365 کی کھرا سچ کی ٹیم کو چینل انتظامیہ نے لبنان جانے سے روک دیا، کھرا سچ کی ٹیم نے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کی قیادت میں آج لبنان روانہ ہونا تھا

کھراسچ کی ٹیم لبنان میں کوریج کے لئے جار ہی تھی تمام تر تیاریاں و انتظامات مکمل ہو چکے تھے، کھرا سچ کی ٹیم کے لبنان جانے کے لئے بکنگ ہو چکی تھی، تا ہم حکومت کی جانب سے ایڈوائزری جاری ہونے کے بعد چینل 365 کی انتظامیہ نے کھراسچ کی ٹیم کو لبنان جانے سے فی الوقت روک دیا ہے،

کھراسچ کی ٹیم کے لبنان جانے کے حوالہ سے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے گزشتہ روز کہا تھا کہ ہم لبنان کوریج کے لئے جا رہے ہیں،اگست آزادی کا مہینہ ہے،اس میں پاکستان آزاد ہوا تھا، ہم آزادی فلسطین کی کوریج ماہ اگست میں کریں گے

واضح رہے کہ پاکستان کے دفتر خارجہ کی ترجمان نے خطے کی موجودہ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر پاکستانی شہریوں کو لبنان کے سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں جب تک پروازیں دستیاب ہیں، تمام پاکستانی شہریوں کو لبنان چھوڑ دینا چاہیے۔ لبنان میں رہنے والے پاکستانی شہریوں کو خصوصی طور پر حساس علاقوں میں انتہائی احتیاط برتنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اس حوالے سے دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ پاکستان کے شہریوں کو اپنی سلامتی کے پیش نظر بیروت میں پاکستانی سفارت خانے سے رابطے میں رہنا چاہیے۔ لبنان میں موجود پاکستانی شہری اپنی حفاظت کے لیے ہر ممکن احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر سفارت خانے سے مدد حاصل کریں۔ وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ایڈوائزری میں پاکستانی شہریوں کو موجودہ حالات کے پیش نظر غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کا مشورہ بھی دیا گیا ہے۔

قبل ازیں مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی کی وجہ سے امریکہ، برطانیہ،جاپان، اٹلی اور ترکیہ سمیت کئی ممالک نے لبنان کے لیے سفری ایڈوائزری جاری کی ہے اور اپنے شہریوں کو لبنان کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے،اطالوی وزیر خارجہ نے اپنے شہریوں کو لبنان کے جنوبی حصے کا سفر نہ کرنے کی ہدایت بھی کی ہے،ترک وزارت خارجہ نے اپنے شہریوں کو لبنان چھوڑنے اور لبنان کے کشیدگی والے علاقوں کا سفر کرنے سے گریز کی ہدایت کی ہے، جاپان نے بھی اپنے شہریوں کو فوری لبنان چھوڑنے کی ہدایت کر دی،جاپانی وزارت خارجہ نے ٹریول الرٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو لبنان چھوڑنے پر زور دیا ہے، امریکا،برطانیہ،سوڈان، اردن بھی اپنے شہریوں کو لبنان چھوڑنے کا کہہ چکے ہیں،لبنان میں امریکی سفارت خانے نے اپنے شہریوں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ امریکی شہری فوری طور پر کسی بھی میسر ایئرلائن سے واپسی کر لیں،دوسری جانب کینیڈا نے اپنے شہریوں کو اسرائیل کا سفر کرنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے، فرانس نے بھی اپنے شہریوں کو لبنان چھوڑنے کی ہدایت کی اور کہا کہ مشرق وسطیٰ میں فوجی کشیدگی کے خطرے کے پیش نظر فرانسیسی شہری لبنان کا سفر نہ کریں۔

یحییٰ السنوار حماس کے نئے سربراہ مقرر

اسماعیل ہنیہ پر حملہ،ایران میں تحقیقات کے دوران گرفتاریاں

حافظ نعیم الرحمان کی اسماعیل ہنیہ کے بیٹوں سے ملاقات، تعزیت کا اظہار

اسماعیل ہنیہ کی شہادت،عمران خان کی پراسرار خاموشی،56 گھنٹے بعد دیا ردعمل

حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ تہران میں ادا

حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ ایران میں قاتلانہ حملے میں شہید

سراج الحق کی قطر میں حماس کے رہنماؤں اسماعیل ہنیہ اور خالد مشعل سے ملاقات

اسرائیل پر حماس کے حملے کا ماسٹر مائنڈ،ایک پراسرارشخصیت،میڈیا کو تصویر کی تلاش

اقوام متحدہ کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

ہسپتال پر اسرائیلی حملہ ،جوبائیڈن کا دورہ اردن منسوخ

ہسپتال پر ‘اسرائیلی حملہ’ ایک ‘گھناؤنا جرم’ ہے،سعودی عرب

غزہ کے الشفا ہسپتال پر بھی بمباری 

اسرائیل کی حمایت میں گفتگو، امریکی وزیر خارجہ کو مہنگی پڑ گئی

اسرائیلی بمباری سے فلسطین کے صحافی محمد ابوحطب اہل خانہ سمیت شہید

 فلسطینی بچوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لئے متحدہ عرب امارات میدان

مولانا فضل الرحمان سے حماس رہنماء کی ملاقات

مفتی تقی کی دوحہ میں حماس کے رہنماؤں سے ملاقات

اسماعیل ہنیہ کی شہادت تہران کے گیسٹ ہاؤس میں نصب ریموٹ کنٹرول بم سے ہوئی، نیو یارک ٹائمز کا دعویٰ

Leave a reply