چینل 365 کا آغاز،”کھرا سچ” کی ٹیم لبنان کوریج کیلیے جا رہی ہے، مبشر لقمان

0
273
kharra sach

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ پروگرام کھرا سچ کی ٹیم کوریج کے لئے لبنان جار ہی ہے

ٹی وی چینل 365 کا آج باضابطہ افتتاح ہوا، 365 میں پاکستان کا مقبول ترین پروگرام کھرا سچ جمعہ سے اتوار شام آٹھ بجے نشر ہو گا،365 کی افتتاحی تقریب میں شرکت کرتے ہوئے مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ 365 پہلا چینل ہو گا اور کھرا سچ وہ پہلا پروگرام ہو گا جس کی ٹیم لبنان جا رہی ہے،جہاں جنگ ہو رہی ہے، بہت سے لوگ ہمیں ڈرا چکے ہیں لیکن ہم نے کہا کہ یہ مہینہ آزادی پاکستان کا ہے اور اسی مہینے میں ہم آزادی فلسطین کی رپورٹنگ کریں گے،

مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ تمام 365 کی ٹیم کو مبارکباد ہو، تمام ٹیم نے کم وقت میں ریکارڈ کام کیا، کھرا سچ ایک جانا پہنچانا نام ہے جو کبھی بند بھی ہو جاتا ہے اور کبھی بند کر بھی دیا جاتا ہے،کبھی ہم پر پرچے کٹ جاتے ہیں، کبھی ہم عدالتوں میں دھکے کھا رہے ہوتے ہیں، کھرا سچ تحقیقاتی شو ہے، ہماری دلچسپی اس میں نہیں کہ مہمان کتنا بڑا ہے ہماری دلچسپی اس میں ہے کہ عوام کے مسائل کیا ہیں،عام پاکستانی کی زندگی کو کیا فرق پڑتا ہے اور اس کو ہم کتنا بہتر کر سکتے ہیں، میں بتاؤں کہ مجھے دو تین چینلز سے آفر تھی میں نے بڑا سوچ کر 365 کو جوائن کیا ،پہلے پتہ کہ مالکان کوئی پراپرٹی ڈیلر تو نہیں کیونکہ ہم نے ہاؤسنگ سوسائٹیز کا بھانڈا بھی پھوڑنا ہے،

Leave a reply