خراب ہونے جلنے والا ٹرانسفارمر خود لگوائیں

0
25

قصور
محکمہ واپڈا کی نااہلی ،لوگ جلے ٹرانسفارمر خود ٹھیک کروانے پر مجبور،واپڈا اہلکاران دیہاڑیاں لگانے میں مصروف،ایل ٹی لائنز انتہائی پرانی و بوسیدہ

تفصیلات کے مطابق قصور اور گردونواح میں واپڈا قصور کی طرف سے کھلا اعلان ہے کہ خراب ہونے یا جلنے والا ٹرانسفارمر اپنے پلے سے لگوائیں یاں پھر دو چار ہفتہ انتظار کریں
قصور اور گردونواح کے تمام ٹرانسفارمرز کی ایل ٹی لائنز انتہائی بوسیدہ اور پرانی ہو چکی ہیں جن کو تبدیل کرنے کی کبھی زحمت ہی نہیں کی گئی
جس کے باعث آئے روز ٹرانسفامروں سے آگ نکلتی دکھائی دیتی ہے جس کی اطلاع واپڈا کو کی جائے تو کوئی کاراوئی نہیں کی جاتی بلکہ ٹرانسفارمر کے جلنے کا انتظار کیا جاتا ہے تاکہ دیہاڑی لگ سکے
مہنگی بجلی کے باعث لوگ پہلے ہی سخت پریشان ہیں اور اوپر سے اپنے گلی محلے کا ٹرانسفارمر جلنے پر مرمت کروانے کیلئے پیسے دینے پڑتے ہیں

Leave a reply