ورلڈ ہیڈر ایڈ

نیشنل چیری فیسٹول کاکھشل ایگری ٹورزم پارک غواڑی ضلع گنگچھے گلگت بلتستان میں کامیاب انعقاد

پہلا نیشنل چیری فیسٹول کاکھشل ایگری ٹورزم پارک غواڑی ضلع گنگچھے گلگت بلتستان میں کامیاب انعقادِ! محکمہ زراعت بلتستان، یونیورسٹی آف بلتستان ، ایگریٹورزم ڈیولپمنٹ کارپوریشن آف پاکستان اور کھشل ایگری ٹورزم پارک اینڈ ریزورٹ غواڑی کے مشترکہ کوششوں سے گلگت بلتستان میں اپنی نوعیت کا پہلا چیری فیسٹول منعقد ہوئی

پہلا نیشنل چیری فیسٹول کاکھشل ایگری ٹورزم پارک غواڑی ضلع گنگچھے گلگت بلتستان میں کامیاب انعقادِ!

محکمہ زراعت بلتستان، یونیورسٹی آف بلتستان ، ایگریٹورزم ڈیولپمنٹ کارپوریشن آف پاکستان اور کھشل ایگری ٹورزم پارک اینڈ ریزورٹ غواڑی کے مشترکہ کوششوں سے گلگت بلتستان میں اپنی نوعیت کا پہلا چیری فیسٹول منعقد ہوئی، اس پروگرام کے مہمان خصوصی جناب بریگیڈئر ابرار صاحب 323 بریگیڈ، اور کمشنر بلتستان ریجن تھے۔ زراعت اور ایگری ٹورزم پر گلگت بلتستان کے نامور محقق اور دانشور جناب حسن حسرت نے ایک پر مغز مقالہ پیش کیا، طارق تنویر صاحب سی ای او ایگریٹورزم ڈیولپمنٹ کارپوریشن آف پاکستان نے مختصرا ایگریٹورزم کا فلسفہ بیان کیا۔
اس پروگرام کے فوکل پرسن جناب جی ایم ثاقب صاحب اور حفیظ الرحمان صاحب اور فیصل آباد سے آئے ہوئے ایگریٹورزم کے بانی طارق تنویر صاحب اس کامیاب پروگرام کے انعقاد کے لئے خصوصی مبارکباد کے مستحق ہیں۔ اس میگا ایونٹ سے علاقے میں زرعی سیاحت، زرعی اجناس کی ڈائریکٹ مارکیٹینگ کو فروغ ملےگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.