خواتین کو تحفظ فراہم کرنے میں بری طرح ناکام،بزدار کے استعفی کا مطالبہ آ گیا

0
22

خواتین کو تحفظ فراہم کرنے میں بری طرح ناکام،بزدار کے استعفی کا مطالبہ آ گیا

مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے عثمان بزدار سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار بطور چیف ایگزیکٹیو خواتین کو تحفظ فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں اس حکومت نے پولیس ریفارمز اور نظام کو تبدیل کرنے کے صرف جھوٹے نعرے لگائے، آج حالات دن بدن بدتر ہوتے جارہے ہیں رواں سال کے پہلے چھ ماہ میں پنجاب میں 6,754 خواتین اغوا ،1890کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا 3,721خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ 752بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا خواتین کے ساتھ زیادتی،اغواءاور تشدد کے واقعات سب سے زیادہ لاہور میں پیش آئے ہیں پولیس کی کارکردگی اور روایتی طریقہ بھی ایسے واقعات میں اضافے کا باعث بن رہا ہے

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ آج لاہور میں پھر دو خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا پنجاب میں لاءاینڈ آڈر کی صورتحال انتہائی تشویشناک صورتحال حد تک بگڑ چکی ہیں کوئی بھی حکومتی عہدیدار یا افسر اپنی ذمہ داری پوری کو نہیں کررہا پنجاب آج مکمل طور پر لاوارث اور بے سہارا صوبہ بن چکا ہے پولیس افسران تبدیل کرنے سے نظام بہتر نہیں ہوسکتا جب صوبے کا چیف ایگزیکٹیو وٹس ایپ پر چلے گا تو صورتحال ایسی ہی ہو گی

لاہور میں جنسی جرائم کے حوالہ سے گراف مسلسل بڑھتا جا رہا ہے آئے روز جنسی جرائم میں اضافے کی وجہ سے خواتین کا گھروں سے نکلنا محال ہو گیا ہے، پچھلے ایک ہفتے میں کم از کم دس سے زائد جنسی زیادتی کے واقعات لاہور میں رپورٹ ہو چکے ہیں،ایک اور نیا واقعہ سامنے آیا ہے، لاہور کے علاقے گڑھی شاہو میں رکشہ ڈرائیور نے اپنے دوستوں کے ہمراہ بندوق کی نوک پر خاتون کے ساتھ زیادتی کی ہے، پولیس نے خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ہے

لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

پولیس اہلکار نے لڑکی کو منہ بولی بیٹی بنا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، نازیبا ویڈیو بھی بنا لیں

نوجوان لڑکی سے چار افراد کی زیادتی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس ان ایکشن

خاتون سے زیادتی اور زبردستی شادی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

واش روم استعمال کیا،آرڈر کیوں نہیں دیا؟گلوریا جینز مری کے ملازمین کا حاملہ خاتون پر تشدد،ملزمان گرفتار

کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

لاہور میں زیادتی کیسز میں مسلسل اضافہ،نوکری کی بہانے خاتون کے ساتھ ہوٹل میں زیادتی

ماں بیٹی سے زیادتی کیس میں اہم پیشرفت سامنے آ گئی

لاہور میں رواں برس جنسی زیادتی کے 369 کیسز، کسی ایک ملزم کو بھی سزا نہ مل سکی

لاہور میں حوا کی دو اور بیٹیاں لٹ گئیں،اغوا کے بعد جنسی زیادتی

شوہر نے بھائی اور بھانجے کے ساتھ ملکر بیوی کے ساتھ ایسا کام کیا کہ سب گرفتار ہو گئے

Leave a reply