ای وی ایم ،اوورسیز ووٹنگ کے حوالے سے سابق حکومت کی ترامیم ختم

قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی صدارت میں ہوا اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف بھی پہنچ گئے وزیر اعظم شریف نے قومی اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ راجہ ریاض کو اپوزیشن لیڈر مقرر کیا گیا ہے راجہ ریاض کو مبارکباد پیش کرتا ہوں یقین دلاتا ہوں کہ اپوزیشن والے جب بولنا چاہیں گے ان سے تعاون کیا جائے گا قومی اسمبلی نے الیکشن ایکٹ 2017 میں ترمیم کا بل منظور کرلیا ای وی ایم ،اوورسیز ووٹنگ کے حوالے سے سابق حکومت کی ترامیم ختم ہو گئیں ،وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو کوئی بھی ووٹ کے حق سے محروم نہیں کرسکتا قومی اسمبلی اجلاس میں احتساب بیورو آرڈیننس 1999میں ترمیم کا بل کثرت رائے سے منظور کر لیا ترامیم کے مطابق نیب گرفتار شدگان کو 24 گھنٹوں میں نیب کورٹ میں پیش کرنے پابند ہوگا، کیس دائر ہونے کے ساتھ ہی گرفتاری نہیں ہوسکے گی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب اب 6ماہ کی حد کے اندر انکوئری کا آغاز کرنے کا پابند ہوگا، اس سے پہلے نیب 4 سال تک انکوائری شروع نہیں کرتا تھا … ای وی ایم ،اوورسیز ووٹنگ کے حوالے سے سابق حکومت کی ترامیم ختم پڑھنا جاری رکھیں