ختم نبوت کے عقیدے پر موجودہ حکومت کا ایک اور ڈاکہ

0
50

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ختم نبوت کے عقیدے پر اس موجودہ حکومت کا ایک اور ڈاکہ سامنے آیا ہے

چوتھی کلاس کی پشاور بورڈ کی اسلامیات کی کتاب ہے، نئی کتابیں آئی ہیں اس میں چھ نمبر سوال میں‌ پرانی کتاب میں لکھا ہے کہ آخری پیغمبر کون ہے، عقیدہ ختم نبوت سے کیا مراد ہے، یہ چھٹا نمبر سوال نئی کتاب میں ختم کر دیا گیا ہے

پرانی کتاب میں لکھا ہے کہ جو شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو آخری پیغمبر نہیں مانتا وہ مسلمان نہیں ہو سکتا،اگر کوئی آپ کے بعد نبوت اک دعویٰ کرتا ہے تو وہ جھوٹا اور اسلام سے خارج ہے،

یہی پیرا گراف نئی کتاب میں ختم کر دیا گیا ہے،

شہریوں نے اپیل کی ہے کہ کتاب سے عقیدہ ختم نبوت کے بارے میں سوال ختم کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیا جائے اور انکے خلاف کاروائی کی جائے، ہم عقیدہ ختم نبوت پر کسی صورت کمپرو مائیز نہیں کر سکتے،

قادیانی آئین کی خلاف ورزی اور توہین عدالت کا مسلسل ارتکاب کر رہے ہیں، حافظ عاکف سعید

چیئرمین ٹیکسٹ بک بورڈ خیبرپختونخوا کی جانب سے سوشل میڈیا پر درجہ چہارم اسلامیات کی کتاب کے حوالے سے چلنے والی ویڈیو کےبارے میں وضاحتی بیان آیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ جب غلطیوں‌کی نشاندہی کی گئی تو اضلاع سے کتابوں کو واپس منگوا لیا گیا اور صحیح کتابیں بھجوائیں گئیں، جو ہوا وہ غلط ہوا، امسال درجہ چہارم کی اسلامیات کی کتاب میں کوئی غلطی نہیں ہے۔

کابینہ کے کتنے اراکین نے اقلیتی کمیشن میں قادیانیوں کی شمولیت کی حمایت کی تھی؟ وزیر مذہبی امور بول پڑے

Leave a reply