وزیراعلیٰ پنجاب و دیگر نے سرکاری رہائش گاہ پر کیا کام کروایا؟ خاتون کے عدالت میں بیان پر وزیراعلیٰ کی طلبی

0
29

وزیراعلیٰ پنجاب و دیگر نے سرکاری رہائش گاہ پر کیا کام کروایا؟ خاتون کے عدالت میں بیان پر وزیراعلیٰ کی طلبی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سیشن عدالت نے اندراج مقدمہ کی درخواست پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکو نوٹس جاری کر دیا

عدالت نے پنجاب کے صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت،صوبائی وزیراجمل چیمہ اورسیکریٹری بیت المال کوبھی نوٹس جاری کر دیا عدالت نے ایس ایچ اوٹاوَن شپ کونوٹسزکی تعمیل کرانے کا حکم دے دیا، عدالت نے ایس پی انویسٹی گیشن کو آئندہ سماعت 12 اپریل کورپورٹ جمع کرانے کا حکم دے دیا ،ایڈیشنل سیشن جج مسعود احمد نے افشاں بی بی کی اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت کی ،درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ میری سرکاری رہائش گاہ پر وزیراعلیٰ پنجاب و دیگر ملزمان کے ایما پر آگ لگائی گئی، کاشانہ ہوم کی بچی کائنات کے قتل کیخلاف آواز اٹھانے پرمجھے اوراہل خانہ کو جلانے کی کوشش کی گئی،اندراج مقدمہ کیلئے آئی جی پنجاب اورسی سی پی اولاہورکو درخواستیں دیں مگر مقدمہ درج نہ ہوا،

کاشانہ معاملہ، افشاں لطیف کا حکومت کے خلاف انتہائی اقدام

کاشانہ کیس، ن لیگ بھی میدان میں آ گئی، عظمیٰ بخاری نے بڑا مطالبہ کر دیا

کاشانہ کیس،اخلاقی کرپشن، عدالتی کمیشن بنانے کا مطالبہ سامنے آ گیا

کاشانہ کی بیٹیوں کی پرخلوص دعاﺅں نے وزیراعلیٰ پنجاب کوحادثہ سے بچالیا ،افشاں لطیف

افشاں لطیف کے خدشات درست ثابت،کاشانہ اسکینڈل کے اہم راز جاننے والی اقرا کائنات کی پراسرار حالات میں موت

کم عمر بچیوں کی شادی نہ کروانے پر کاشانہ کی سپرنٹنڈنٹ کے ساتھ کیا سلوک کیا گیا؟

کاشانہ کیس،بات پارلیمنٹ تک پہنچ گئی، رحمان ملک نے بڑا حکم دے دیا

قبل ازیں افشاں لطیف نے کاشانہ معاملے پر مدد کیلئے چیف جسٹس آف پاکستان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے نام بھی ایک خط لکھا تھا جس میں اپنے متعلق سیکیورٹی تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا،خط میں انہوں نے لکھا کہ یتیم بچیوں کے ساتھ ہونے والے سلوک کو سامنے لانے کی سزا دی جارہی ہے اور مجھ پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے کہ سارے الزامات واپس لوں۔انہوں نے مزید لکھا کہ میری فیملی اور مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں لہٰذا فیملی اور مجھے تحفظ فراہم کیا جائے۔

Leave a reply