خاتون کو غیرت کے نام پر قتل کرنے والے دوملزمان گرفتار

خاتون کو غیرت کے نام پر قتل کرنے والے دوملزمان گرفتار کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے شہر کے نواحی علاقہ بڈھ بیر میں غیرت کے نام پر بہو کو قتل کرنے والے ملزم کو بھیجے سمیت چوبیس گھنٹے کے اندر اندر گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم نے بھتیجے کے ساتھ مل کر بہو مسماۃ (س) کو مار پیٹ کے بعد فائرنگ کر کے قتل کیا تھا جو مقتولہ کی ساس نے اپنے شوہر اور اس کے بھتیجے کے خلاف مقدمہ درج کرایا، مقتولہ کا شوہر نشے کی لت میں مبتلا ہے اور اس وقت منشیات کیس میں سنٹرل جیل پشاور میں قید ہے، پولیس نے فوری کارروائی کے دوران دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران مقتولہ (س) کو غیر ت کے نام پر قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جن سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے مطابق مسماۃ (گ) زوجہ عبید اللہ نے تھانہ بڈھ بیر پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ وہ گھر خود میں موجود تھی کہ اس دوران اس کے شوہر عبیداللہ اور شوہر کے بھتیجے سعید اللہ ولد عزیز اللہ نے پہلے اس کی بہو مسماۃ (س) زوجہ لیاقت خان کو مارا پیٹا اور بعد میں فائرنگ … خاتون کو غیرت کے نام پر قتل کرنے والے دوملزمان گرفتار پڑھنا جاری رکھیں