خاتون کے ساتھ زیادتی، دو برس ہو گئے مقدمہ درج نہ ہو سکا

0
43
خاتون کے ساتھ زیادتی، دو برس ہو گئے مقدمہ درج نہ ہو سکا

خاتون کے ساتھ زیادتی، دو برس ہو گئے مقدمہ درج نہ ہو سکا

تھانہ مانگا منڈی کے علاقہ میں خاتون کو دو سال اغواء کر کے ذیادتی کا نشانہ تو بنایا ہی حمل ہوجانے پر مقامی دائی کے ذریعہ اسے ضائع بھی کرواتے رہے پولیس نے تاحال مقدمہ درج نہ کیا بلکہ خاتون اور اس کے والد اور داماد پر ہی لڑائی جھگڑا کا مقدمہ درج کر ڈالا

تھانہ مانگا منڈی کا علاقہ جیا کا ٹبہ سے دو سال 4ماہ قبل رضیہ بی بی کو رشید نے اپنے تین ساتھیوں اور ایک خاتون کی مدد سے اغواء کیا اور زنا بالجبر کا نشانہ بنایا رضیہ بی بی کے مطابق اسے دو سال 4ماہ تک ذیادتی کا نشانہ بنایا جاتا رہا اور اس دوران اس کے دو حمل بھی مقامی دائی عنایت بی بی کے ذریعے ضائع کروائے جس پر وہ ان کے چنگل سے فرار ہو کر اپنے والد کے پاس آئی تو تھانہ میں درخواست دی گئی لیکن تھانہ مانگا کے اے ایس آئی جمیل کی ملزمان کے ساتھ ساز باز ہو گئی اور اس نے رضیہ بی بی کا کیس خراب کر دیا

رضیہ بی بی کے مطابق دائی عنایت بی بی نے بھی جمیل اے ایس آئی کو بتا دیا تھا کہ اس کے دو حمل ضائع کروائے گئے ہیں اس کے باوجود پولیس کی جانب سے کاروائی نہ کرنا بااثر افراد کی اجارہ داری کا منہ بولتا ثبوت ہے رضیہ بی بی اور اس کے اہلخانہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب و سی سی پی او لاہور سے اپیل کی ہے کہ واقعہ کی انکوائری کی جائے اور ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے

بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی

سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات

سائبر کرائم ونگ کی کاروائی، چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث تین ملزمان گرفتار

خاتون نے 20 ہزار کے لالچ میں 22 سالہ چچا زاد بہن کو فروخت کر دیا

لاک ڈاؤن، سخت سیکورٹی ،پھر بھی لاہور میں ڈکیت گروپ متحرک

واردات کے دوران خاتون سے زیادتی کرنیوالے باپ بیٹا گرفتار

ڈکیتی کے دوران زیادتی کیس، پولیس کی ایماء پر ملزم پارٹی کی دھمکیاں، صلح کے لئے بیوہ پر دباؤ

6 سالہ بچی سے زیادتی و قتل کیس، عدالت نے ملزم کو سزا سنا دی

ہماری بہن سے پسند کی شادی کیوں کی؟ سگے بھائیوں نے بہنوئی کو قتل کردیا

Leave a reply