خاتون پر تشدد کی ویڈیو دیکھ کر دل ہل گیا۔ حنا پرویز بٹ
خاتون پر تشدد کی ویڈیو دیکھ کر دل ہل گیا۔ حنا پرویز بٹ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے شہر فیصل آباد میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جس نے انسانیت کی تمام حدیں عبور کر لی ہیں
شادی سے انکار پر لڑکی پر تشدد کیا گیا، زیادتی کی گئی، بال کاٹے گئے، جوتے زبان کے ساتھ چٹوائے گئے اور ویڈیو بھی بنائی گئیں، ویڈیو سوشل میڈیا پر آئیں تو پولیس نے ایکشن لیا اور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، پولیس نے چھ ملزموں کو گرفتار کیا ہے .تشدد کا شکار لڑکی خدیجہ کی میڈیکل رپورٹ بھی سامنے آ گئی ہے، میڈیکل رپورٹ میں تشدد ثابت ہوا ہے
واقعہ کے حوالہ سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرن لیگی رہنما، رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ کہتی ہیں کہ فیصل آباد میں خاتون پر تشدد کی ویڈیو دیکھ کر دل ہل گیا۔ تشدد کرنے والے درندوں کی جگہ جیل ہے مگر بد قسمتی سے یہ کچھ عرصہ بعد پھولوں کے ہار اور وکٹری کے نشان کے بعد پھر باہر آ جائیں گے، مگر ظلم کا شکار ہونے والی خاتون کو کون انصاف دے گا؟
فیصل آباد میں خاتون پر تشدد کی ویڈیو دیکھ کر دل ہل گیا۔ تشدد کرنے والے درندوں کی جگہ جیل ہے مگر بد قسمتی سے یہ کچھ عرصہ بعد پھولوں کے ہار اور وکٹری کے نشان کے بعد پھر باہر آ جائیں گے، مگر ظلم کا شکار ہونے والی خاتون کو کون انصاف دے گا؟؟؟
— Hina Parvez Butt (@hinaparvezbutt) August 17, 2022
ایک صارف کا کہنا تھا کہ فیصل آباد میں خدیجہ پر تشدد کرنے والے خنزیر گرفتار ہوگئے۔لیکن سب سے ضروری وہ بدذات عورت ہے جو ہدایات دیتی رہی۔تشدد کرواتی رہی۔بال کرواتی رہی۔جوتے چٹواتی رہی۔ایسی ڈائن کو نہ صرف گرفتار کرکے سخت سزا دیں بلکہ اسکا بھیانک اور مکروہ چہرہ دنیا کو دکھائیں
فیصل آباد میں خدیجہ پر تشدد کرنے والے خنزیر گرفتار ہوگئے۔لیکن سب سے ضروری وہ بدذات عورت ہے جو ہدایات دیتی رہی۔تشدد کرواتی رہی۔بال کرواتی رہی۔جوتے چٹواتی رہی۔ایسی ڈائن کو نہ صرف گرفتار کرکے سخت سزا دیں بلکہ اسکا بھیانک اور مکروہ چہرہ دنیا کو دکھائیں۔#Faisalabad pic.twitter.com/L4IFCLWW3j
— mubashirtoqeer (@mubashirtoqeer5) August 17, 2022
واضح رہے کہ باغی ٹی وی کو متاثرہ لڑکی کی طرف سے جودرخواست موصول ہوئی تھی اس میں کہا گیا تھا کہ فیصل آباد کی ایک کاروباری شخصیت پر الزام ہے کہ اس نے ایک لڑکی سے شادی کی خواہش کی اورپھرانکار پراس لڑکی سے زیادتی بھی کی اور تشدد بھی کیا ، پھر اس پر ہی بس نہیں بلکہ ویڈیوز بھی بنا لیں،ذرائع کے مطابق بیسٹ ایکسپورٹ فیصل آباد کے مالک شیخ دانش پر الزام ہے کہ اس نے خدیجہ نامی لڑکی کو شادی کے لیے مجبور کیا اور شادی سے انکار پر لڑکی سے زیادتی کی اس پر تشدد کیا اور ویڈیوز بنائی۔ اس حوالے سے سائلہ کی طرف سے پولیس اسٹیشن برائے خواتین فیصل آباد کے نام مقدمے کے اندراج کےلیے درخواست دائر کی گئی ہےجس میں کہا گیا ہے کہ سائلہ بی ڈی ایس کی فائنل ایئر کی طالبہ اور یونیورسٹی ٹاون سرگودھا روڈ فیصل آباد میں اپنی بوڑھی والدہ کے ساتھ رہائش پذیر ہے ،سائلہ کا کہنا ہےکہ ملزم شیخ دانش کی بیٹی بھی اس کی جونیئر کلاس فیلو تھی جس کی بنا پر میرا الزام علیہ کے گھرآنا جانا ہوگیا اور اس دوران شیخ دانش نے میری ذات میں دلچسپہی لینی شروع کردی
خدیجہ کا کہنا ہے کہ اس دوران شیخ دانش نے میرے ساتھ شادی کی خواہش کا اظہار کیا تومیں نے انکار کردیا اور پھر ایک دن زبردستی شیخ دانش اور اس کی بیٹی جو کہ میری جونیئر کلاس فیلوتھی وہ ااور ان کے ملازم میرے گھر میںاچانک آگئے اور مجھے زدوکوب کیا اورمیرے گھر سے میرے دوموبائل پانچ لاکھ روپے نقدی ، اور دوسونے کے کڑے جن کی مالیت بھی ساڑھے چار لاکھ بنتی ہے وہ اٹھا لیے اورپھرزبردستی مجھے اور میرے بھائی کو زبردستی گاڑی میں بٹھا کراپنے گھرلیے گئے جہاں پہلے میرے اورتشدد کیا اورپھرزیادتی کی کوشش کی اورپھرمیری بھونویں کاٹ دیںاورساتھ ہی میری ویڈیوز بنا کراس شرط پر چھوڑ دیا کہ وہ اس سے شادی ضرورکرے گی
چیئرمین نیب کی ویڈیو لیک کرنیوالوں کے خلاف ریفرنس دائر
چیئرمین نیب کے خلاف خبر پر پیمرا ان ایکشن، نیوز ون کو نوٹس جاری، جواب مانگ لیا
چیئرمین نیب کے استعفیٰ کے مطالبے پر مسلم لیگ ن میں اختلافات
عمران خان نے ویڈیو کے ذریعے چیئرمین نیب کو کیسے بلیک میل کیا؟ سلیم صافی کے ساتھ طیبہ کا بڑا انکشاف
بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار
ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا
فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں
بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل