خاتون ٹیچر کی تنخواہ روکنے پر سپریم کورٹ نے جرمانہ کر دیا

0
26
supreme court

خاتون ٹیچر کی تنخواہ روکنے پر سپریم کورٹ نے جرمانہ کر دیا

سپریم کورٹ میں خاتون ٹیچر کی تنخواہ روکنے کیلئے محمکہ ایجوکیشن بلوچستان کی اپیل پر سماعت ہوئی

سپریم کورٹ نے خاتون ٹیچر قرۃ العین کی تنخواہ روکنے والے افسر کو 25 ہزار روپے جرمانہ کر دیا ،7 سال تک خاتون ٹیچر قرۃالعین کی تنخواہ روکنے پر عدالت برہم ہو گئی،جسٹس اعجاز الاحسن نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اتنا عرصہ ایک خاتون ٹیچر کی تنخواہ کیسے روک سکتے ہیں,2014 میں بغیر معطل کیئے قرۃالعین کی تنخواہ کیسے بند کر دی گئی,قانون پر عملدرآمد کرانے کیلئے کس نے بلوچستان حکومت کے ہاتھ باندھ رکھے ہیں

ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل بلوچستان نے عدالت میں کہا کہ 2014 میں انکوائری کی گئی تو پتہ چلا کہ قرۃ العین کی بطور ٹیچر بھرتی بوگس ہے, چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جب پتا چل گیا کہ بھرتی بوگس ہے تو سات سال تک ٹیچر کو نکالا کیوں نہیں گیا عہدے سے ہٹائے بغیر سات سال تک کسی کی تنخواہ نہیں روک سکتے,

سپریم کورٹ نے بلوچستان حکومت کو خاتون ٹیچر کی تنخواہ کا معاملہ جلد حل کرنے کا حکم دے دیا عدالت نے بلوچستان ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف بلوچستان حکومت کی اپیل نمٹا دی چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی

قانون آرڈیننس کے ذریعے بنانے ہیں تو پارلیمان کو بند کر دیں،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ریمارکس

ججز کے خلاف ریفرنس، سپریم کورٹ باراحتجاج کے معاملہ پر تقسیم

حکومت نے سپریم کورٹ‌ کے سینئر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کر دیا

حکومت نے یہ کام کیا تو وکلاء 2007 سے بھی بڑی تحریک چلائیں گے،وکلا کی دھمکی

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بھی میدان میں‌ آگئے، ریفرنس کی خبروں‌ پر صدرمملکت کوخط لکھ کر اہم مطالبہ کر دیا

سپریم کورٹ میں گن اینڈ کنٹری کلب کیس کی سماعت، عدالت نے دیا حکومت کو بڑا جھٹکا

Leave a reply