fbpx

خاتون ایم پی اے کو ہراساں کیا جانے لگا،رکن اسمبلی عدالت پہنچ گئیں

خاتون ایم پی اے کو ہراساں کیا جانے لگا،رکن اسمبلی عدالت پہنچ گئیں

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب پولیس نے تحریک انصاف کی خاتون رکن اسمبلی کو ہراساں کرنا شروع کر دیا

خاتون رکن اسمبلی نے ہراساں کئے جانے پر عدالت سے رجوع کر لیا، خاتون رکن اسمبلی زینب عمر نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ پولیس کی جانب سے انہیں ہراساں کیا جا رہا ہے، عدالت پولیس کے خلاف کاروائی کا حکم دے اور انہیں ہراساں کرنے سے روکنے حکم دے،

تحریک انصاف کی خاتون رکن اسمبلی زینب عمر کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کے لئے مقرر کر دی گئی ہے،
جسٹس انوارالحق پنوں کیس کی سماعت کریں گے ، خاتون ایم پی اے کی جانب سے دائر درخواست میں آئی جی پنجاب پولیس اور دیگر پولیس حکام کو فریق بنایا گیا ہے

قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کی ممبر پنجاب اسمبلی آسیہ امجد کی میڈیکل رپورٹ میں تشدد ثابت نہیں ہوا، بلکہ برین ہیمرج کی وجہ خون کے لوتھرے بننا بتائی گئی ہے

نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی آسیہ امجد کی میڈیکل رپورٹ میں تشدد کی نشاندہی نہیں ہوئی ابتدائی میڈیکل رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی ایم پی اے کے بلڈ پریشر اور شوگر لیول میں اچانک اضافہ ہوا جس کے باعث ان کے دماغ میں خون کے لوتھڑے بن گئے

آسیہ امجد کو 16اپریل پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران اچانک ہسپتال لایا گیا جہاں بتایاگ یا کہ انہیں برین ہیمرج ہوا ہے جس پر پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے کہا گیا کہ پنجاب اسمبلی کے ہنگامے میں انہیں شدید چوٹ آئی جس کے باعث وہ اس حالت میں ہیں

زخمی ہونے کے بعد پرویز الہیٰ کی ہاتھ اٹھا کر بددعا، ویڈیو وائرل

حکومت کے ہاتھ پاؤں پھول گئے، شہزاد اکبر کو کیوں نکالا؟

عمران خان کے مشیر بیرون ملک روانہ

میری جان سے زیادہ پاکستان کی آزادی ضروری ، فوری الیکشن چاہتے ہیں ، عمران خان

کراچی جانے کیلئے عمران خان کو جہاز کس نے دیا؟ بحث چھڑ گئی

این اے 33 ہنگو،ضمنی انتخابات، پولنگ جاری،سیکورٹی سخت

پنجاب اسمبلی، ہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج

ایسی کون سی دوائی ہے جس سے 24 گھنٹوں میں ٹوٹا ہوا ہاتھ ٹھیک ہوگیا؟ حمزہ شہباز