کراچی: اورنگی ٹاون میں خاتون اور بچوں کے گلے کاٹنے والاملزم گرفتار
کراچی کے علاقے اورنگی ٹائون میں خاتون اور بچوں پر سفاکانہ حملے کا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔
ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق گرفتار ملزم سمیر علی خاتون کے شوہر کا کزن ہے۔انہوں نے بتایا کہ ملزم نے 3 روز قبل خاتون اور 2 بچوں کو تیز دھار آلے سے زخمی کیا تھا، سات سال کا زخمی بچہ دم توڑ گیا تھا۔ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق ملزم نے دست درازی میں مزاحمت پر خاتون اور بچوں پر حملہ کیا تھا۔ پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ اورنگی تھانے میں زخمی خاتون کے شوہر کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، جس میں قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔مدعی کے مطابق زخمی بیوی نے بتایا تھا کہ میرا ماموں زاد سمیر گھر آیا تھا، اس نے اہلیہ سے زیادتی کی کوشش کی اور مزاحمت پر استری سے اہلیہ کو زخمی کر دیا، سمیر نے میرے بیٹے کے سر پر استری ماری جس سے وہ جاں بحق ہو گیا جبکہ گرفتار ملزم سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
چاہتے ہیں کہ دعوے کم اور کام زیادہ کر کے دکھائیں،شرجیل میمن
کراچی ریلوے عملے کی مبینہ لاپرواہی ،ٹرینوں کا نظام درہم برہم