خاتون کو کوویڈ مثبت آنے پر جہاز کے باتھ روم میں قرنطینہ کر دیا

0
21
کرونا پھر پھیلنے لگا، ایک روز میں چار ہزار سے زائد مریض

امریکا میں خاتون کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر انہیں جہاز کے باتھ روم میں قرنطینہ کردیا گیا-

باغی ٹی وی : امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق خاتون چھٹیاں گزارنے شکاگو سے آئس لینڈ جارہی تھیں کہ دورانِ پرواز انہیں گلے میں درد محسوس ہوا خاتون کے مطابق انہوں نے سفر سے قبل احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے کووڈ ریپڈ ٹیسٹ کی کٹ اپنے ساتھ رکھ لی تھی۔

میریسا نامی خاتون کا کہنا تھا کہ وہ باتھ روم گئیں اور ٹیسٹ کیا جس کے بعد انہیں پتا چلا کہ وہ کووڈ پازیٹیو ہیں انہوں نے اس حوالے سے ائیر ہوسٹس کو آگاہ کیا جس پر انہیں جواب ملا کہ جہاز میں اتنی جگہ میسر نہیں کہ وہ یہاں قرنطینہ کرسکیں۔

بعدازاں فیصلہ ہوا کہ میریسا پرواز کی لینڈنگ تک باتھ روم میں ہی رہیں اور یوں خاتون کو 5 گھنٹے تک باتھ روم میں ہی رہنا پڑا جس پر پرواز کے لینڈ کرنے کے بعد انہیں باہر نکال کر دوسرے مقام پر منتقل کیا گیا۔

امریکا میں اومی کرون بے قابو ہوگیا:کیسزکا ریکارڈ ٹوٹ گیا

واضح رہے کہ اومیکرون کے پھیلاؤ کے باعث دنیا بھر میں کرونا وبا شدت اختیار کر گئی ہے، امریکا میں کیسز کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، ایک دن میں 5 لاکھ 72 ہزار سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے۔

امریکی ذرائع ابلاغ نے اعدادوشمار پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا میں کرونا وائرس انفیکشن کی وجہ سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 362 مریض ہلاک ہو گئے ہیں۔

بچ جاو،بچالو،احتیاط اپنالو:نئہیں‌ تاں آیا جے”اومی کرون کراچی میں داخل ہوگیا:11کیسزسامنے آگئے

دوسری جانب برطانیہ میں کی گئی تحقیق کے مطابق ڈیلٹا ویرینٹ کے مقابلے اومی کرون ویرینٹ سے متاثر افراد کا اسپتال میں داخل ہونے کا امکان تقریباً 50 فیصد کم ہےغیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جانوروں پر کی جانے والی ایک اور تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ کورونا کے گزشتہ ویرینٹ کے مقابلےاومی کرون پھیپھڑوں کو کم نقصان پہنچاتا ہے۔

اومیکرون اور ڈیلٹا کی سونامی کاایسا طوفان آنے والاہےکہ دنیاکانظام صحت زمین بوس…

رپورٹ کے مطابق اومی کرون سے تحفظ کے لیے ویکسین کی دو خوراک لگوانے والے افراد کا اسپتال میں داخل ہونے کا خطرہ 65 فیصد کم ہے جن افراد نے ویکسین کی تین خوراک لگوائیں ان کے اسپتال میں داخل ہونے کی شرح انتہائی کم جبکہ غیر ویکسین شدہ افراد کے مقابلے بوسٹر ڈوز لگوانے والے افراد کا اسپتال میں داخل ہونے کا امکان 81 فیصد کم ہے۔

کرونا کا ایک اور ریکارڈ،دنیا بھر میں ایک روز میں دس لاکھ مریض

علاوہ ازیں عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہانوم گیبریئس نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ 2022 میں کورونا کی وبا ختم ہونے کی توقع ہے کیونکہ دنیا کے پاس اب وبا پرقابو پانے کے لئے آلات موجود ہیں ٹیڈروس کا کہنا تھا کہ جب تک عدم مساوات برقراررہے گی اس وقت تک وبا بھی جاری رہے گی افریقہ میں طبی عملے کی بھی مکمل ویکسین نہیں ہوئی جبکہ یورپ میں عوام کو بوسٹرخوراک لگائی جارہی ہے عدم مساوات کی وجہ سے ویرینٹ کے پھیلنے کا زیادہ امکان ہوتا ہے عدم مساوات ختم ہوگی تو وبا بھی ختم ہوجائے گی اوریہ ڈراؤنا خواب بھی جس میں ہم اب جی رہے ہیں۔

سعودی عرب،کرونا کا پھیلاؤ، ایک بار پھر پابندیاں نافذ

Leave a reply