خاتون کو قتل کرنے کے جرم میں نامزد ملزم کو عمر قید کی سزا

0
28

خاتون کو قتل کرنے کے جرم میں نامزد ملزم کو عمر قید کی سزا

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی نتاشہ نسیم سپرا نے صحافی بھائیوں کے گھرمسلح حملے اور فائرنگ سے خاتون کو قتل کرنے اور 3خواتین سمیت4افراد کو زخمی کرنے کے مقدمہ میں نامزدملزم کو الزامات ثابت ہونے پر مجموعی طور پرعمر قید کی سزا سنا دی ہے عدالت نے مقتولہ کے قانونی ورثا کو 3لاکھ روپے ہرجانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا ہے عدالت نے مختلف دفعات کے تحت ملزم کو مجموعی طور پر67سال قید اور3لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے.

جبکہ عدالت نے واقعہ میں زخمی ہونے والوں کو ساڑھے3لاکھ روپے بطور دامان ادا کرنے کا بھی حکم دیا ہے ہرجانہ، جرمانہ اور دامان کی رقوم ادا نہ کرنے کی صورت میں ملزم کو مزید6ماہ20دن قید بھگتنا ہو گی عدالت نے فیصلے میں قرار دیا کہ ہرجانے کی رقم ادا نہ کرنے کی صورت میں ملزم کی جائیداد فروخت کر کے رقم وصول کی جائے تھانہ دھمیال پولیس نے گزشتہ سال 10جولائی کو منیر عالم خان کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعات 302،324،452اور449کے تحت مقدمہ نمبر197درج کیا تھا جس میں ملزم پر الزام تھا کہ اس نے عید الاضحی کے روز اس وقت صحافی بھائیوں خرم ہاشمی اور زین ہاشمی کے گھر میں داخل ہو کر فائرنگ کر دی تھی جب دونوں بھائی گھر میں موجود نہیں تھے جبکہ ان کے اہل خانہ قربانی کا گوشت بنا رہے تھے ملزم کی فائرنگ سے مریم ہاشمی موقع پر جاں بحق ہو گئی تھی

علاوہ ازیں اس کا بھائی باسط ہاشمی، والدہ اور2بہنیں شدید زخمی ہو گئی تھیں گزشتہ روز ٹرائل مکمل ہونے پر عدالت نے قتل کی دفعہ302کے تحت عمر قید کی سزا سنائی ہے عدالت نے مقتولہ کے قانونی ورثا کو3لاکھ روپے بطور ہرجانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا ہے ہرجانے کی عدم ادائیگی کی صورت میں ملزم کو مزید3ماہ قید بھگتنا ہو گی عدالت نے حکم دیا ہے کہ ہرجانے کی رقم ادا نہ کرنے کی صورت میں ملزم کی جائیداد فروخت کر کے رقم وصول کی جائے،عدالت نے اقدام قتل کی دفعہ324کے تحت باسط ہاشمی اس کی والدہ اور 2بہنوں کے قتل کی کوشش ثابت ہونے پرملزم کومجموعی طور پر28سال قید اور2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں ملزم کو مزید80دن قید بھگتنا ہو گی.

عدالت نے دفعہ337-F(III)کے تحت باسط ہاشمی اس کی والدہ اور 2بہنوں کو زخمی کرنے پرملزم کومجموعی طور پر12سال قیدکی سزا سنائی ہے جبکہ عدالت نے چاروں زخمیوں کو 50ہزار روپے فی کس بطور دامان ادا کرنے کا بھی حکم دیا ہے،عدالت نے دفعہ337-F(V)کے تحت ہمشیرہ کو زخمی کرنے پرملزم کومجموعی طور پر3سال قیدکی سزا سنائی ہے جبکہ عدالت نے زخمی خاتون کو 50ہزار روپے بطور دامان ادا کرنے کا بھی حکم دیا ہے،عدالت نے دفعہ337-F(VI)کے تحت دونوں بہنوں کو زخمی کرنے پرملزم کو14سال قید کی سزا سنائی ہے جبکہ زخمی ہونے والی دونوں خواتین کو 1لاکھ روپے فی کس بطور دامان ادا کرنے کا بھی حکم دیا ہے،عدالت نے دفعہ 449اور452کے تحت ملزم کو5،5سال قید اور1لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے عدم ادائیگی جرمانہ پر ملزم کو مزید30دن قید بھگتنا ہو گی،عدالت نے ملزم کو دفعہ382-Bکا فائدہ بھی دیا ہے جس کے تحت ملزم کا عرصہ حوالات سزا سے منہا تصور ہوگا۔

Leave a reply