توہین رسالت کیس:جرم ثابت ہونے پر خاتون کو سزائے موت سنا دی گئی

خاتون کو پیکا کی سیکشن 11 کے تحت سات سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی
court

اسلام آباد کی پیکا ایکٹ خصوصی عدالت نے سوشل میڈیا پر توہین رسالت کیس میں جرم ثابت ہونے پر خاتون ملزمہ کو سزائے موت سنا دی۔

باغی ٹی وی : پیکا ایکٹ خصوصی عدالت کے جج افضل مجوکا نے سزائے موت فیصلہ سنایا،عدالت نے کراچی سے تعلق رکھنے والے ملزم محمد ہاشم کو الزام ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا سنائی،خاتون کو تعزیرات پاکستان 295 سی کے تحت سزائے موت اور 3 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی جبکہ خاتون کو پیکا کی سیکشن 11 کے تحت سات سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی۔

عدالتی فیصلے میں حکم دیا گیا کہ خاتون کو تامرگ پھانسی کے پھندے پر لٹکایا جائے، مجرم خاتون 30 روز کے اندر سزا کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا حق رکھتی ہے،عدالت نے سپرنٹنڈنٹ جیل کو مجرمان کو جیل میں رکھنے کے وارنٹ جاری کر دیئے۔

پریزائیڈنگ افسر جانی دشمن بھی ہوتو فیصلہ ووٹ سے ہوتا ہے،چیف جسٹس

زین قریشی کی گرفتاری: سیکریٹری قومی اسمبلی و دیگر کو 10 دن میں جواب جمع …

ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی،اسٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلند ترین 82 ہزار کی سطح …

Comments are closed.