پاکستان کا خوف،بھارت نے 28 ایئرپورٹس کی بندش 15 مئی تک بڑھا دی

1 ہفتہ قبل
تحریر کَردَہ
air india

بھارتی حکومت نے پاکستان سے ممکنہ جوابی کارروائی کے خدشے کے پیش نظر 28 ایئرپورٹس پر فضائی آپریشن معطل رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ابتدائی طور پر یہ بندش 10 مئی تک تھی تاہم جمعہ کو ہونے والے ایک اعلیٰ سطحی سیکیورٹی اجلاس کے بعد اس پابندی میں 15 مئی کی صبح 5:29 بجے تک توسیع کر دی گئی ہے۔رپورٹس کے مطابق ایک سینئر بھارتی سرکاری اہلکار نے تصدیق کی ہے کہ تمام ایئرلائنز اور ہوائی اڈوں کی انتظامیہ کو باقاعدہ اطلاع دے دی گئی ہے۔

متاثرہ ایئرپورٹس کی فہرست:

انڈیگو ایئرلائن کے بیان کے مطابق جن ایئرپورٹس پر پروازیں معطل کی گئی ہیں ان میں سری نگر، جموں، امرتسر، لیہ، چندی گڑھ، دھرم شالہ، بیکانیر، راجکوٹ، جودھ پور اور کشورگڑھ شامل ہیں۔ایئرلائن نے کہا کہ یہ اقدام مسافروں کی سلامتی اور تحفظ کو ترجیح دیتے ہوئے کیا گیا ہے، اور اس دوران تمام متاثرہ مسافروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی۔

بھارت کی قومی ایئرلائن ایئر انڈیا نے بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس” پر ایک سفری ہدایت نامہ جاری کیا ہے، جس میں جموں، سری نگر، لیہ، جودھ پور، امرتسر، چندی گڑھ، بھُج، جام نگر اور راجکوٹ کے لیے پروازوں کی منسوخی کا اعلان کیا گیا ہے۔ایئر انڈیا کے مطابق وہ تمام مسافر جن کے ٹکٹس اس دوران کی بکنگ پر ہیں، مکمل ریفنڈ یا بغیر کسی اضافی فیس کے ایک بار تاریخ کی تبدیلی کا اختیار حاصل کریں گے۔

یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں پاک بھارت کشیدگی میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور دونوں ممالک کی افواج ہائی الرٹ پر ہیں، جس کے پیش نظر شہری ہوابازی کے تحفظ کے لیے یہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

خطے میں کشیدگی، بھارت کا بحری بیڑا پاکستان کے قریب تعینات، برطانوی اخبار

کھاریاں کے قریب دراندازی کرنے والے تین بھارتی ڈرونز تباہ

پاکستانی جھنڈے پر تنقید کرنے والوں کو بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کا دو ٹوک جواب

بھارت کا سرینگر ایئرپورٹ کے قریب 10 دھماکوں کا دعوی

پاکستان ایئر فورس نے بھارتی رافیل طیارہ مار گرانے کے شواہد پیش کر دیے

Latest from پاکستان