خواجہ آصف کی مشکلات کم نہ ہو سکیں

0
35

خواجہ آصف کی مشکلات کم نہ ہو سکیں

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں خواجہ آصف کے خلاف منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی ،

عدالت نے ن لیگی رہنما خواجہ آصف کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے 20 مئی کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ نیب ریفرنس کے مطابق خواجہ آصف 1991ء میں سینیٹر بنے اور اس وقت ان کے مجموعی اثاثے 51 لاکھ روپے تھے، 2018ء تک خواجہ آصف کے اثاثے 221 ملین تک پہنچ گئے جو ملزم کی ظاہری آمدن سے مطابقت نہیں رکھتے۔

ہمیں چور کہا جاتا ہے لیکن بتایا جائے چینی مہنگی کرکے عوام کو کون لوٹ رہا ہے؟ خواجہ آصف برس پڑے

شوگر ملزسٹاک کی نقل و حمل اور سپلائی کی مکمل مانیٹرنگ کا حکم

آٹا ،چینی بحران کے ذمہ داروں کو سزا کب ملے گی؟ حمزہ شہباز

آٹا و چینی بحران ہماری کوتاہی، وزیراعظم نے کیا اعتراف، اور کیا بڑا اعلان

چینی بحران رپورٹ میں کی گئی باتیں غلط، وزیراعظم کو موقف پیش کریں گے، جہانگیر ترین

واضح رہے کہ ن لیگی رہنما خواجہ محمد آصف کو نیب نے گرفتار کیا ہے، خواجہ آصف نے ضمانت کے لئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے خواجہ آصف کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ نیب نے انکوائری کے شکایت کنندہ کا کوئی ریکارڈ احتساب عدالت میں پیش نہیں کیا،احتساب عدالت کے جج نے نیب کے پاس تمام متعلقہ ریکارڈ ہونے کی آبزرویشن دی، الیکشن کمیشن اور ایف بی آر کے پاس اثاثوں کی تمام تفصیلات موجود ہیں، عدالت بعد از گرفتاری درخواست ضمانت منظور کرے،

Leave a reply