خواجہ آصف سمیت بااثر شخصیات کی غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کیخلاف کاروائی

0
39

خواجہ آصف سمیت بااثر شخصیات کی غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کیخلاف کاروائی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اینٹی کرپشن پنجاب ، ضلعی انتظامیہ ، پولیس اور تحصیل کونسل سیالکوٹ نے مشترکہ آپریشن کیا ہے

بااثر سیاسی شخصیات کی 13 غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیمیں سیل کر دی گئیں ، ن لیگی رہنما خواجہ آصف کی اہلیہ ،سابق مئیر سیالکوٹ توحید اختر، مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے رانا لیاقت علی، چوہدری ارشد وڑائچ اور منشا بٹ غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے دھندے میں پیش پیش تھے ،

اینٹی کرپشن حکام کے مطابق فرنٹ مین رکھ کر سادہ لوح عوام کو لوٹنے کا سلسلہ عروج پکڑ گیا۔ضلعی انتظامیہ سیالکوٹ نے بااثر سیاسی شخصیات کی جانب سے غیر قانونی رہائشی کالونیاں سیل کر کے مذید کاروائی کے لئے ریفرنس اینٹی کرپشن پنجاب کو بھیج دئیے۔ نقشہ جات اور کنورژن فیس کی مد میں سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا ۔کینٹ ہاؤسنگ سوسائٹی سابق مئر سیالکوٹ چوہدری توحید اور خواجہ محمد آصف کی اہلیہ کی ملکیت ہے۔

کینٹ ہاؤسنگ سوسائٹی میں عوامی مقامات اوپن ایریا ، کمیونٹی سینٹر اور قبرستان کے لئے مختص زمین کو پلاٹس بنا کر بیچ دیا گیا۔ کینٹ ہاؤسنگ سوسائٹی کو 137 کنال پر رجسٹر کروا کے بعد میں غیر قانونی طریقے سے 281 کنال مزید شامل کر لیا گیا۔ پرائیویٹ ہاؤسنگ اسکیم کے تحت کسی بھی منظور شدہ ہاؤسنگ اسکیم کے نقشہ میں سوائے قبرستان کی لوکیشن کے کوئی تبدیلی نہیں کی جا سکتی۔ عثمان ٹاؤن ، حسین ٹاؤن، ماڈل ٹاؤن سٹی، ایان گارڈن، بشیر ٹاؤن اور چاند باغ رانا لیاقت علی فرنٹ مین کے زریعے چلا رہے ہیں۔

مزکورہ رہائشی سوسائٹیوں کو غیر رجسٹرڈ اور غیر قانونی ہونے کی وجہ سے سربہمر کیا گیا۔ ناصر ٹاؤن ، عبداللہ گارڈن اور ایس کے گارڈن کو بھی غیر تصدیق شدہ اور غیر رجسٹرڈ ہونے کی وجہ سے سیل کیا گیا۔ پنجاب بھر میں اینٹی کرپشن نےضلعی انتظامیہ کے ساتھ ملکر غیر قانونی رہائشی اسکیموں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا ہے۔ پنجاب بھر میں بدعنوان اور کرپٹ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کاروائیاں جاری رہیں گی۔

Leave a reply