fbpx

خواجہ سعد رفیق ایک بار پھر بڑی مشکل میں پھنس گئے

خواجہ سعد رفیق ایک بار پھر بڑی مشکل میں پھنس گئے

چیئرمین نیب جاوید اقبال کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا

اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین نیب، پراسیکیوٹر جنرل سمیت دیگر حکام شریک ہوئے ،نیب ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں میگا کرپشن کیسز میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا .ن لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق سمیت 10 مبینہ کرپشن کیسز میں انکوائری کی منظوری دی گئی ،اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ کے مطابق سابق ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب مظفر علی رانجھا کے خلاف نیب انکوائری کی منظوری دی گئی میسرز یڈ کے بی ریلائیبل اور دیگر کے خلاف انکوائری کی منظوری دی گئی سابق رکن قومی اسمبلی چودھری شیر علی کے خلاف بھی انکوائری کی منظوری دی گئی

چئیرمین نیب جنا ب جسٹس جاوید اقبال نے کہا کہ نیب کا ایمان کرپشن فری پاکستان ہے۔ملک سے بد عنوانی کا خاتمہ اورکرپشن فری پاکستا ن نیب کی اولین ترجیح ہے۔ نیب نے اپنے قیام سے اب تک 714 ارب روپے بلواسطہ اور بلا واسطہ طور پر بدعنوان عناصر سے برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کروائے ۔نیب کی کارکردگی کو معتبر قومی اور بین الا قوامی اداروں نے سراہا ہے جو نیب کیلئے اعزازکی بات ہے۔ نیب انسداد بدعنوانی کا قومی ادادرہ ہے۔نیب کا تعلق کسی سیاسی جماعت،گروہ اور فرد سے نہیں بلکہ صرف اور صرف ریاست پاکستان سے ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ شکایات کی جانچ پڑتال، انکوائریاں اور انوسٹی گیشنز ٹھوس شواہدکی بنیاد پر قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ انوسٹی گیشن آفیسرز اور پراسیکوٹرز پوری تیاری کے ساتھ معزز عدالتوں میں نیب مقدمات کی پیروی کریں تاکہ بدعنوان عناصر سے قوم کی لوٹی گئی رقوم بر آمد کرکے قومی خزانے میں جمع کروائی جا سکے

نیب سے کون خوفزدہ تھا؟ ترمیمی آرڈیننس کیوں لائے؟ وزیراعظم نے بتا دیا

میں ملنے گئی تو زرداری وہیل چیئر سے اٹھے، پولیس نے کہا دفعہ ہو جاؤ، آصفہ بھٹو

چیئرمین نیب پر دفتر میں خاتون کو جنسی حراساں کرنے کے الزام کی تحقیقات کیوں نہیں ہوئیں؟ رانا ثناء اللہ

نیب کیسز کے بعد ویسے بھی بندہ غریب ہوجاتا ہے، جسٹس محسن اختر کیانی

سب کام نیب نے کرنا ہے تو کیا دیگر ادارے بند کردیں؟ سلیم مانڈوی والا

چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ بڑی مچھلیوں کے خلاف میگا کرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا اولین ترجیح ہے،ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ اورکرپشن فری پاکستان نیب کی اولین ترجیح ہے، نیب احتساب سب کے لیے کی پالیسی پر قانون کے مطابق عمل پیرا ہے، نیب کا تعلق کسی سیاسی جماعت،گروہ اور فرد سے نہیں،

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.