fbpx

خواجہ سعد رفیق اہم پیغام لے کرشہبازشریف کے پاس پہنچ گئے

لاہور:خواجہ سعد رفیق اہم پیغام لے کرشہبازشریف کے پاس پہنچ گئے ،اطلاعات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے پارٹی کے سینیئر رہنما خواجہ سعد رفیق کی ملاقات اہم ملاقات ہوئی ہے

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ خواجہ سعد رفیق کی پارٹی صدر سے ملکی کی سیاسی صورتحال اور آنے والے بجٹ کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

شہباز شریف نے خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کے جذبے، نظریاتی وابستگی اور سیاسی جرات کو سراہا،شہبازشریف نے کہا کہ آپ دونوں بھائی اپنے عظیم والد کی سیاسی و عوامی میراث کو قابل فخر انداز میں آگے بڑھا رہے ہیں:

شہبازشریف نے خواجہ برادران کی ہمت کوسلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف، شہباز شریف اور پوری پارٹی کو آپ پر فخر ہے:

اس موقع پر شہبازشریف نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق نے ریلوے اور سلمان رفیق نے پنجاب میں خاص طور پر صحت کے شعبے میں مثالی کام کیا:

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.