خواجہ سرا کمیونٹی کے ساتھ ہیں،شازیہ مری

وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ اور چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شازیہ مری نے "بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے ٹرانس جینڈر کمیونٹی کو با اختیار بنانا” کی افتتاحی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی اس حق میں نہیں ہے کہ ہمیں قرض لینے پڑیں،حکومت کوشش کرے گی کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کا اثر غریب عوام پر نہ پڑے،
شازیہ مری کا کہنا تھا کہ وزیرعظم نے کفایت شعاری کو اپنانے کے حوالے سے ایک کمیٹی بنائی ہے،عمران خان ہمیشہ غیرذمہ دارانہ بیان دیتے ہیں،عمران خان کے آصف زرداری سے متعلق الزامات کی مذمت کرتے ہیں،عمران خان نے ہمیشہ اپنے مخالفین کو دھمکیاں دیں،پیپلزپارٹی عمران خان کے خلاف عدالت سے رجوع کرے گی،
شازیہ مری کا کہنا تھا کہ نادرا کے ذریعے خواجہ سرا بی آئی ایس پی میں رجسٹرڈ ہو سکتے ہیں،بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ خواجہ سراوں کو 7ہزارروپے ماہانہ ملیں گے رجسٹرڈ خواجہ سراوں کو ہر 3ماہ بعد 7ہزارروپے ملیں گے، خواجہ سرا کمیونٹی کو یقین دلاتے ہیں کہ ہم آپکے ساتھ تھے ہیں اور رہیں گے کیونکہ آپ بھی پاکستانی ہیں،انسان ہیں، پاکستان اکٹھا ترقی کرے گا، پاکستان کو ترقی کی منازل تک پہنچانا ہے تو ملکر کام کرنا ہے،خواجہ سرا بھی پاکستان کی ترقی میں شامل رہیں گے،پاکستان میں جو تکلیفیں خواجہ سراؤں کو ملتی ہیں سب آگاہ ہیں، ہماری کوشش ہے انکی تکالیف کم کریں، معاشرے میں ایسی کمیونٹیز جو پریشانیوں کا مقابلہ کر رہی ہیں انکی بھر پور مدد کریں گے،
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بندیا رانی کا کہنا تھا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اور شازیہ مری کا بے حد شکریہ جنہوں نے ہمیں بااختیار بنانے کے لئے بینظیر کفالت پروگرام میں شمولیت کا موقع دیا
سرکاری ملازمین نے راش دینے کے بدلے خواجہ سراؤں سے گھناؤنا کام
خواجہ سراؤں کے ساتھ غیر انسانی سلوک، تشدد ،دو پولیس اہلکار معطل
عمران خان پرلاٹھیوں کی برسات، حالت پتلی، لیک ویڈیو، خواجہ سرا کے ساتھ
فون پر دوستی، لڑکی کو ملنے گھر جانیوالے نوجوان کو پہنائے گئے جوتوں کے ہار اور کیا گیا تشدد
دورانِ مجلس عورتوں کے کانوں سے سونے کی بالیاں اُتارنے والی ملزمہ گرفتار
طلبا کے ساتھ زیادتی کرنے، ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے سابق پولیس اہلکار کو عدالت نے سنائی سزا
لاہور میں 2 بچیوں کے اغوا کی کوشش ناکام،ملزم گرفتار
خاتون کی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل کرنیوالا ملزم لاڑکانہ سے گرفتار