حیدرآباد پولیس کا احسن اقدام، ہیومن ٹریفکنگ اور ٹرانجینڈر مسائل بخوبی حل

0
43

حیدرآباد پولیس کا احسن اقدام، ہیومن ٹریفکنگ اور ٹرانجینڈر مسائل بخوبی حل

حیدرآباد پولیس جہاں کرائم، شہر میں امن و امان اور شہریوں کے تحفظ کیلئے متحرک اور پیش پیش ہے وہاں دیگر مسائل کو بھی زیر غور رکھتے ہوئے ان پر عملا کام جاری ہے، ایسی ہی مثال ہماری سوسائٹی میں رہنے والے ٹرانسجینڈر کے درمیان عرصہ دراز سے جاری مسائل کو بخوبی انداز سے حل کرنے کی پیش خدمت ہے

ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ  کی زیر نگرانی کمپلینٹ سیل ایس ایس پی آفس میں قائم وومن اینڈ ٹرانسجینڈر ڈیسک انچارج ماریہ نوید سمیجو جو خواتین و ٹرانسجینڈر کے مسائل کو بخوبی انجام دے رہی ہیں، جہاں گزشتہ دنوں ٹرانسجینڈر کے درمیان ہیومن ٹریفکنگ سمیت دیگر مسائل کو بخوبی انداز سے حل کیا گیا اور متفقہ طور پر ٹرانسجینڈر کمیونٹی کے تمام ذمہ داران کی جانب سے فیصلہ کیا گیا کہ وہ آئندہ ہیومن ٹریفکنگ جیسے عمل کو کبھی سپورٹ نہیں کریں گے البتہ اس طرح کے کسی بھی عمل سے مکمل طور پر اجتناب کریں گے بصورت دیگر انکے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی

ٹرانسجینڈر ہماری سوسائٹی میں اہمیت کے حامل ہیں اور انہیں باقاعدہ تمام حقوق حاصل ہیں اور ہر شہری کا فرض ہے کہ انہیں عزت کی نگاہ سے دیکھے اور انکی کبھی حق تلفی نہ کرے جس سے انکی حوصلہ شکنی ہو

ہم جنس پرستی کے مکروہ ایجنڈے کو آگے بڑھانے کی کوشش شرمناک ہے، تنظیم اسلامی

پشاور میں پہلی بار خواجہ سراء کو منتخب کر لیا گیا، آخر کس عہدے کیلئے؟

خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کر کے ویڈیو بنانیوالے ملزمان گرفتار

دوستی نہ کرنے کا جرم، خواجہ سراؤں پر گولیاں چلا دی گئیں

مردان میں خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالے ملزما ن گرفتار

نازیبا ویڈیو سیکنڈل،پولیس لڑکیوں کو بازیاب کروانے میں تاحال ناکام

صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے کہا کہ ٹرانسجنیڈرز پرسن پروٹیکشن آف رائٹس ایکٹ 2018ء خلاف شریعت ہے

Leave a reply