خاوند کے ساتھ سفر کرنیوالی 19 سالہ لڑکی کے ساتھ 2 ملزمان کی اجتماعی زیادتی

5 سال قبل
تحریر کَردَہ

خاوند کے ساتھ سفر کرنیوالی 19 سالہ لڑکی کے ساتھ 2 ملزمان کی اجتماعی زیادتی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چاقو دکھا کر دو ملزمان نے 19 سالہ لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کر ڈالی، پولیس نے ملزمان کو گرفتارکر لیا

واقعہ بھارت میں پیش آیا، انڈین میڈیا کے مطابق متاثرہ 19سالہ لڑکی اپنے شوہر کے ساتھ بس میں سفر کر رہی تھی۔ رات 11بجے جب بس ریاست ہریانہ کے شہر کرنال کے ٹول پلازے پر رکی تو دونوں میاں بیوی بس سے اتر گئے۔ انہیں ان کے کرنال کے رہائشی کسی رشتہ دار نے فون کرکے رکنے کو کہا تھا، وہ انہیں کوئی سامان دینا چاہتا تھا۔

پولیس کے مطابق دونوں میاں بیوی ٹول پلازے پر اس رشتہ دار کا انتظار کرنے لگے۔ اسی دوران خاتون وہاں واش روم چلی گئی۔ جب وہ واش روم سے باہر نکلی تو باہر دو مرد کھڑے تھے جنہوں نے چاقو دکھا کر اسے دھمکایا اور قریب واقع ایک انڈرپاس میں لے گئے، انڈر پاس میں دونوں ملزمان نے لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور جاتے ہوئے لڑکی کو اپنے فون نمبر دے گئے تاکہ لڑکی ان سے دوبارہ ملنے کے لیے رابطہ کر سکے۔

فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، پولیس کو ملیں صرف خواتین ،پولیس نے کیا کام سرانجام دیا؟

جادو سیکھنے کے چکر میں بھائی کے بعد ملزم نے کس کو قتل کروا دیا؟

پولیس کا ریسٹورنٹ پر چھاپہ، 30 سے زائد نوجوان لڑکے لڑکیاں گرفتار

واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟

غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے

غیر ملکی خاتون کے سامنے 21 سالہ نوجوان نے پینٹ اتاری اور……خاتون نے کیا قدم اٹھایا؟

پولیس کے مطابق لڑکی نے واپس آ کر اپنے شوہر کو حقیقت بتائی ،جس پر پولیس سٹیشن میں مقدمہ درج کروایا گیا اور لڑکی نے وہ فون نمبرز پولیس کو دے دیئے۔ جس پر پولیس نے ان نمبروں کی مدد سے ملزمان کی شناخت کر لی اور ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ممتاز حیدر

ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں
Follow @MumtaazAwan

Latest from جرائم و حادثات