خواتین ہو جائیں ہوشیار، پاکستانی و انڈین معروف برانڈزکی جعلی کاسمیٹکس کی فیکٹری پکڑی گئی

ایک گھر میں 9 اقسام کی جعلی بیوٹی کریمیں، شیمپو اور دیگر سامان تیار کیا جارہا تھا

وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈکٹر خالد مقبول صدیقی کی ہدایت پر پاکستان سٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی(پی ایس کیو سی اے) نے ملکی و غیر ملکی جعلی کاسمیٹکس بنانے والی فیکٹری پکڑلی، بھاری مقدار میں غیر معیاری کاسمیٹکس مصنوعات کا سٹاک ضبط کر لیا۔

پی ایس کیو سی اے کے شعبہ سٹینڈرڈ ڈویلپمنٹ سنٹر کنفرمٹی اسسمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر اصغر علی کی سربراہی میں،انجنیئر عزیزالرحمان، انجنیئر نعمان خالق، ندیم محمود چوہان و دیگر نے لالہ زار کالونی ملتان روڈ پر ایک گھر میں چھاپہ ماراجس میں ایس ایس آئی انٹرنیشنل کے نام سے ایک کمپنی کے زیر سایہ پاکستانی و انڈین معروف برانڈز کی جعلی و غیر معیاری 9 اقسام کی بیوٹی کریمیں، شیمپو اور دیگر سامان تیار کیا جارہا تھا،جبکہ پروڈکشن ایریا بھی انتہائی نامناسب حالت میں تھا۔ جس پر پی ایس کیو سی اے کی ٹیم نے تمام تیار سامان ضبط کرتے ہوئے فیکٹری سیل کردی۔

ڈپٹی ڈائریکٹر اصغر علی کا کہنا ہے کہ مذکورہ فیکٹری پی ایس کیو سی اے کے لائسنس کے بغیر کاسمیٹکس کا سامان بنارہی تھی اور بڑی مقدار میں ملک بھر میں سپلائی کیا جارہا تھا۔ایسی جعلی و غیر معیاری مصنوعات جلد کے کینسر جیسی دیگر مہلک بیماریوں کا باعث ہیں۔اصغر علی نے مزید کہا کہ ایسی مصنوعات بناکر انسانی صحت سے کھلواڑ کرنیوالے کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ان کیخلاف سخت کارروائی جاری رکھی جائیگی۔مزید براں جن کمپنیوں کا مال تیار کیا جارہا تھا پی ایس کیو سی اے نے ان کمپنی مالکان کو بھی نوٹس جاری کردیئے ہیں۔

جعلی کاسمیٹکس پروڈکٹس کی فروخت میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

چلڈرن ہسپتال کا کوکلیئر امپلانٹ کے تمام اخراجات برداشت کرنے کافیصلہ،ڈاکٹر جاوید اکرم

رنگ گورا کرنے کیلئے کاسمیٹکس کا استعمال کیسا ہے؟ زرتاج گل نے کیا اہم انکشاف

تعلیمی اداروں میں "ڈانس ” کے احکامات جاری

گھر میں ڈانس پارٹی کی وائرل ویڈیو،ڈی آئی جی ساؤتھ نے لیا نوٹس

سٹیج ڈراموں میں فحش حرکات، 18 ڈانسرز پرپابندی کا فیصلہ

شادی میں ڈانس یا خواجہ سراؤں کی آمد پر پابندی،جرگے کا متفقہ فیصلہ

Comments are closed.