خواتین کی حفاظت کے لئے لگائے جائیں گے بسوں میں کیمرے

0
36

خواتین کی حفاظت کے لئے لگائے جائیں گے بسوں میں کیمرے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خواتین کی حفاظت کے لئے بسوں میں کیمرے اور پنک بٹن لگائے جائیں گے،اس بات کا اعلان دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کیا، اروند کیجروال کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت خواتین کی حفاظت کے سلسلے میں سنجیدہ ہے اسی لئے دہلی ٹرانسپورٹ کارپوریشن اور کلسٹر بسوں میں ساڑھے پانچ ہزار سی سی ٹی وی کیمرے، پینك بٹن اور جی پی ایس لگانے کا فیصلہ کیا ہے

انہوں نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ہر بس میں تین کیمرے لگائے جائیں گے۔ ہر بس میں 10 پینک بٹن بھی لگائے جائیں گے۔ پینک بٹن لگنے سے خواتین کی حفاظت میں کافی مدد ملے گی۔ بس کے شیڈول کے حوالہ سے ایک ایپ بھی تیار کی جا رہی ہے، اس سارے کام کے لئے الگ دفتر بنایا جائے گا جس میں کیمروں کا ریکارڈ ہو گا.

زیادتی کے بعد خاتون کو جلانے والے ملزم گرفتار

کیجروال کا مزید کہنا تھا کہ دہلی سرکار کے اس منصوبہ پر 150 کروڑ خرچ ہوں گے اور سات ماہ کا وقت لگے گا،حکومت نے جو نئی بسیں خریدی ہیں ان میں سی ٹی وی کیمرے، پینک بٹن اور جی پی ایس پہلے ہی نصب ہیں۔

واضح رہے کہ حیدرآباد میں ویٹرنری ڈاکٹر کے ساتھ زیادتی کے بعد جلانے کے واقعہ پر بھارت میں احتجاج جاری ہے۔

Leave a reply