خواتین کو معیشت کے مرکزی دھارے میں لایاجائے،صدر عارف علوی

0
65

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی سے فیصل آباد ایوانِ صنعت و تجارت برائے خواتین کے وفد نے ملاقات کی ہے.اس موقع پر صدر مملکت نے کہا کہ تاجر برادری اور وومن چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کارپوریٹ سوشل ریسپانسیبلٹی منصوبے شروع کرکے عوام کے ساتھ روابط قائم کریں.

الیکشن کمیشن کے خلاف پراپیگنڈہ بے بنیاد ہے. ترجمان

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ کارپوریٹ سوشل ریسپانسیبلٹی منصوبوں سے معاشرے میں آگاہی پیدا کرنے اور صحت، ماحول اور سماجی مسائل کو حل کرنے میں مدد ملے گی ، خواتین کی نمائندہ تنظیمیں اور سول سوسائٹی کاروبار اور صنعتی شعبوں میں خواتین کو اعلیٰ عہدوں پر لانے کیلئے فعال کردار ادا کریں، خواتین کو معیشت کے مرکزی دھارے میں لائے بغیر پاکستان کی معاشی اور مالی خود مختار ی کا ہمارا خواب ادھورا رہ جائے گا .

 

نئی سرکاری جامعات کھولنے پر پابندی عائد کردی گئی

 

صدر مملکت نے کہا کہ تمام چیمبرز آف کامرس بینکوں سے کاروباری قرضوں کے حصول کیلئے خواتین کو درپیش مسائل دور کرنے میں ان کی مدد کریں ، صدر مملکت نے ملک کے چیمبرز آف کامرس ، کاروبار، صنعت اور خدمات کے شعبوں میں خواتین کی کم نمائندگی پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر کے چیمبرز آف کامرس میں خواتین کو بطور ممبر اور لیڈرشپ عہدوں پر مناسب نمائندگی نہیں دی گئی جو کہ تشویشناک ہے.

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ چیمبرز آف کامرس اس صنفی تفاوت کو دور کرنے کے لیے عملی اور بامعنی اقدامات کریں ، چیمبرز آف کامرس کے ممبران اپنے خاندان کی خواتین کو کاروباری سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دیں، حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا ایک کاروباری خاتون تھیں اور خواتین کے لیے عمدہ مثال ہیں ،صنعتی اور کاروباری اداروں کی قیادت اپنے علاقوں میں خواتین کے لیے مخصوص ٹرانسپورٹ کی سہولیات مہیا کریں ، ملک میں اس وقت 9 لاکھ کی طلب کے مقابلے میں صرف 2 لاکھ نرسیں ہیں.

 

600 سےزائد بند ڈاک خانےکھولنے کے احکامات:نوکریاں ہی نوکریاں

 

صدر عارف علوی نے کہا کہ نرسوں کی طلب اور رسد میں فرق کم کرنے کیلئے مزید تربیتی سہولیات قائم کرناہوں گی ، متعلقہ تربیتی ادارے ان ہاؤس، ہائبرڈ اور آن لائن طریقہ تعلیم کے ذریعے طلب اور رسد کا خلا پر کرنے کی کوشش کریں ، چھاتی کے کینسر سے متعلق آگاہی پروگرام کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں ،زیادہ سے زیادہ خواتین چھاتی کے کینسر کی جلد تشخیص کے لیے بروقت طبی امداد حاصل کررہی ہیں، کاروباری برادری چھاتی کے کینسر کے بارے میں مزید آگاہی پیدا کرنے میں اپنا کردار ادا کرے .

Leave a reply