خواتین کو پولنگ سٹیشنز سے اغواء کرنا انتہائی سنگین واقعہ ہے،چیف الیکشن کمشنر برہم

خواتین کو پولنگ سٹیشنز سے اغواء کرنا انتہائی سنگین واقعہ ہے،چیف الیکشن کمشنر برہم بنوں کی تحصیل بکاخیل میں انتخابات ملتوی ہونے کے کیس کی سماعت ہوئی ڈی آر او اور ریٹرننگ افسر الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے، وکیل جے یو آئی نے کہا کہ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ مسلح افراد کے ہمراہ پولنگ میٹریل لیکر فرار ہوئے ،صوبائی وزیر انکے بھائی اور بیٹے براہ راست ملوث ہیں،کامران مرتضیٰ نے کہا کہ ایف آئی آر میں وزیر اور انکے بھائی کی جگہ پولیس نے نامعلوم افراد درج کیا، چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ڈی آر او صاحب یہ معاملہ انتہائی سنجیدہ نوعیت کا ہے، منطقی انجام تک پہنچائیں گے،کوئی حکومتی عہدیدار ملوث ہوا تو اسکے خلاف بھی کارروائی ہوگی، کسی نے ملزمان کو بچانے کی کوشش کی تو وہ نہیں بچے گا، چیف الیکشن کمشنرنے ڈی پی او بنوں کی سرزنش کی اور کہا کہ اس سے زیادہ اور کیا ہوگا کہ پولنگ سٹیشن سے عملہ اغواء ہوگیا،خواتین کو پولنگ سٹیشنز سے اغواء کرنا انتہائی سنگین واقعہ ہے،ڈی آر او صاحب آپ تو بنوں کے ڈپٹی کمشنر بھی ہیں یہ سب کیسے اور کیوں ہوا؟ پولنگ سٹیشنز کو تباہ و برباد کر دینا معمولی بات نہیں، پولیس کے پاس تحریری … خواتین کو پولنگ سٹیشنز سے اغواء کرنا انتہائی سنگین واقعہ ہے،چیف الیکشن کمشنر برہم پڑھنا جاری رکھیں