ایس آئی یو سی آئی اے کا بینکوں سے کیش لیکر نکلنے والے اشخاص کو لوٹنے والے ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے گلشن مزدور سعید آباد سے ایس آئی یو نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث ایک گینگ کے تین کارندوں کو گرفتار کر لیا۔
ملزمان کی شناخت 1۔ محمد امتیاز ولد مشتاق احمد.2۔ محمد سرفراز ولد محمد شفیع. 3۔ عابد ولد محمد شریف کے طور پر ہوئی،گرفتار ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ اور ایک موٹر سائیکل برآمد کر لیا گیا، ملزمان نے انکشاف کیا کہ بینکوں سے کیش لیکر نکلنے والے اشخاص کو ریکی کر کے اسلحہ کے پر لوٹتے تھے۔ ملزمان نے رکشہ سوار خواتین سے بھی اسلحہ کے زور پر نقدی، موبائل فونز اور دیگر قیمتی اشیا کی وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ملزمان کے جرائم کا زیادہ تر مرکز ملیر، شاہ فیصل کالونی، ایئرپورٹ روڈ، لانڈھی، قائدآباد اور آس پاس کے علاقے ہوتے تھے۔
ملزم محمد امتیاز ولد مشتاق مقدمہ الزام نمبر 185/22 بجرم دفعہ 353/324/34 ت پ r/w 7ATA تھانہ SIU میں گرفتار ہوا تھا جو کہ بعد ازاں انسداد دہشتگردی عدالت سے مفرور ہو گیا تھا۔ملزمان عادی جراٸم پیشہ ہیں جو قبل ازیں بھی متعدد بار گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔ملزمان کی گرفتاری و انکشافات کے متعلق تھانہ جات کو اطلاع دی جاری ہے۔ملزمان سے مزید انکشافات کی توقع ہے۔ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
کرونا لاک ڈاؤن، مودی کے بھارت میں خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں کمی نہ آ سکی
واٹس ایپ کے ذریعے فحش پیغام بھیجنے والا ملزم ہوا گرفتار، کئے ہوش اڑا دینے والے انکشاف
شادی سے انکار، لڑکی نے کی خودکشی تو لڑکے نے بھی کیا ایسا کام کہ سب ہوئے پریشان
لیڈی کانسٹیبل کو فحش ویڈیوز کلپس سینڈ کرنے پر ڈی پی او اوکاڑہ نے نوٹس لے لیا،